Share this link via
Personality Websites!
برقی ( Electric ) مُبَلِّغ ، جو اللہ پاک کے فَضْل سے گھر گھر پہنچ کر عِلْمِ دِین کا فَیضان عام کرنے میں مَصْرُوف ہے ، الحمد للہ ! مدنی چَیْنَل پر کوئی مشہوری ( Advertisement ) نہیں آتی ، ساز جھَنْکار اور مُیُوزِک سے بالکل پاک ہے ، 24 گھنٹے میں جب بھی آپ کوموقَع ملے ، مدنی چَیْنَل آن کیجئے اور عِلْمِ دین کے موتیوں سے جُھولی بھرنا شُروع کر دیجئے ، الحمد للہ ! مدنی چَیْنَل دعوتِ اسلامی کا وہ مُمْتَاز اور بےمِثال کارنامہ ہے ، جس نے مُعاشرے میں ہزاروں کی زِندگیوں کو بدل کر رکھ دیا ہے ، مدنی چَیْنَل گھر بیٹھے عِلْمِ دین سکھاتا اور گھروں کو اَمن کا گہوارہ بناتا ہے * سوشل میڈیا ؛ کَمْپیُوٹر کے اس دورمیں ٹیکنالوجی عُروج پر ہے۔ الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی عِلمِ دین عام کرنے میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے ، فیس بُک ( Facebook ) ، اِنسٹا گرام ( Instragram ) ، واٹس ایپ ( Whats App ) ، ٹوئٹر ( Twitter ) اور یوٹیوب ( Youtube ) وغیرہ پر دعوتِ اسلامی کے مُختلف پَیْجِز بنے ہوئے ہیں ، ویب سائٹس ( Websites ) بھی ہیں ، جن کے ذریعے قُرآن وسنّت کا پیغام عام کیا جا رہا ہے ، دعوتِ اسلامی کا I.T ڈیپارٹمنٹ مختلف اپیلی کیشنز بناتا ہے ، مثلاً تفسیر صِراطُ الجِنان موبائل اپیلی کیشن : اس اپیلی کیشن کے ذریعے قرآن پاک ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھ کر نُورِ قُرآن سے سِینہ روشن کر سکتے ہیں ، اِسی طرح بہارِ شریعت موبائل اپیلی کیشن ؛ جس کے ذریعے دِینی مسائِل پڑھے اور سیکھے جا سکتے ہیں ، ایسے ہی کئی اپیلی کیشنز ہیں۔
ایک موبائل ایپلی کیشن ہے : Dawateislami Digital Services ( دعوتِ اسلامی ڈیجیٹل سروسز ) ، یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کیجئے ! دعوتِ اسلامی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کیسے عِلْمِ دین عام کر رہی ہے ، اِس میں تمام تفصیل اور دعوتِ اسلامی کی ساری ایپلی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami