Share this link via
Personality Websites!
بازاروں ، سکول ، کالِج وغیرہ میں چوک درس بھی ہوتا ہے ، وہ لوگ جو مسجد کی حاضِری سے محروم رہتے ہیں یا کسی وَجہ سے مسجد میں دَرْس سُنْنے سے محروم رہتے ہیں ، چوک دَرس کی برکت سے اُن تک بھی عِلْمِ دین پہنچتا ہے * ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں سے ایک دین کام ہے : تفسیر سُنْنَے سُنانے کا حلقہ ، عاشِقانِ رسول نمازِ فجر کے بعد مساجِد میں یہ حلقہ لگاتے ہیں ، اس میں تفسیر صِراطُ الجِنان سے 2 صفحات ترجَمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھنے سُنْنے کی ترکیب ہوتی ہے ، دَرْسِ فیضانِ سُنّت بھی ہوتا ہے اور اَوْراد و وَظائِف بھی پڑھے جاتے ہیں * مدنی قافِلہ : عِلْمِ دین سیکھنے ، دُوسروں تک پُہنچانے اور اپنی اور دُوسروں کی اِصْلاح کی کوشش کا بہترین ذریعہ ہے ، الحمد للہ ! دُنیا بھر میں لاکھوں لاکھ عاشِقانِ رسول 3 دِن ، 12 دِن ، 1 ماہ اور 12 ماہ کے مدنی قافِلوں میں سَفَر کرتے رہتے ہیں ، یہ خوش نصیب خُود بھی عِلْمِ دین سیکھتے ہیں اور دُوسروں تک بھی پُہنچاتے ہیں * ہفتہ وار رسالہ مُطالَعہ : ہر ہفتے دُنیا بھر کے عاشِقانِ رسول کو ایک رسالہ پڑھنے کا ہَدَف دیا جاتا ہے ۔ مُختصَر اور بہت معلوماتی رسالہ ہوتا ہے ، الحمد للہ ! دُنیا بھر کے لاکھوں لاکھ عاشِقانِ رسول یہ رسالہ پڑھنے یا آڈیو ( Audio ) سُنْنے کی سَعَادت حاصِل کرتے ہیں * اسی طرح دعوتِ اسلامی کا خاص علمی وتحقیقی شُعبہ ہے : المدینۃُ العِلْمِیہ ( اسلامِک رِیسرچ سنٹر ) ۔ اِس شُعبے میں مدنی عُلَمائے کرام نئے نئے مَوضُوعات پر دِینی کِتابَیں اور رَسائِل لکھتے ہیں * اِسی طرح دعوتِ اسلامی کا ایک شُعبہ ہے : دارُ السُّنَّہ : مُلْک و بیرونِ مُلک مُختلف شہروں میں یہ شُعبہ قائِم ہے ، اِس شُعبے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں وقت کی کوئی قید نہیں ، جو جتنا وقت آسانی سے دے سکتا ہے ، دارُ السُّنہ پر آئے اور عِلْمِ دین سیکھنے کی سَعَادت حاصِل کرے * مدنی چَیْنَل ؛ ایک
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami