Share this link via
Personality Websites!
ہے * دعوتِ اسلامی کا ایک شُعبہ ہے : مدرسۃ ُالمَدِینہ بالِغان و بالِغات : یہاں بڑی عُمر کے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو دُرست تَلَفُّظ کے ساتھ قرآنِ پاک کی تعلیم دی جاتی ہے * اِسی طرح جامعۃُ المدینہ : یہاں طلبہ و طالِبات کو درسِ نظامی ( یعنی عالِم و عالِمَہ کورس ) کروایا جاتا ہے اور دیگر علومِ دِیْنِیَہ سکھائے جاتے ہیں ، پاکستان اور دیگر مُلکوں میں کُل 1309 ( 1 ہزار309 ) جامعۃ ُالمدینہ قائِم ہیں ، اِن میں دَرْسِ نظامی ( یعنی عالِم و عالِمہ کورس ) کرنے والوں اور والِیوں کی تعداد : 117402 ( 1 لاکھ 17 ہزار402 ) ہے ، جبکہ 16171 ( 16 ہزار 171 ) اِسلامی بھائی اور اِسلامی بہنیں عالِم و عالِمہ کورس مُکَمّل کر چکُے ہیں * فَیْضان آن لائِن اکیڈمی ؛ جس میں حِفظ و ناظِرَہ قُرآنِ کریم ، درسِ نظامی ( عالِم کورس ) ، 30 سے زائد آن لائن کورسِز ( اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو ) کروائے اور دیگر عُلومِ دِینیہ آن لائن سکھائے جاتے ہیں * ہفتہ وار سُنّتَوں بھرا اِجْتماع : ہر جمعرات کو مُلک و بیرونِ مُلک مُختلِف شہروں میں ہفتہ وار اِجْتماع ہوتا ہے ، جس میں تِلاوت ، نَعت اور بیان کے ساتھ ساتھ آخِر میں سیکھنے سکھانے کے حلقے بھی لگتے ہیں ، جن میں مُختلِف مَوضُوعات پر عِلْمِ دین سکھایا جاتا ہے ، ہفتہ وار اجتماع عِلْمِ دین سیکھنے اور ظاہِری باطِنی اِصْلاح کا بہترین ذریعہ ہے * ہفتہ وار مدنی مُذاکَرہ : شیخِ طریقت ، امیر ِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتہمُ العَالِیَہ ہر ہفتے کی رات مدنی چینل پر براہِ راست ( Live ) مَدَنی مُذاکَرہ فرماتے ( یعنی دُنیا بھر سے عاشِقانِ رسول کے سوالوں کے جواب دیتے ) ہیں ، اللہ پاک کے فَضْل سے مدنی مُذاکَرہ شریعت و طریقت ، عِلْمِ ظاہِر و عِلْمِ باطِن سیکھنے کا بہترین ذریعہ ہے * ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک کام ہے : دَرْس۔ عاشِقانِ رسول مسجِدُوں میں درس دیتے ہیں ، اس سے بھی عِلْمِ دین عام ہوتا ہے ، اِسی طرح گلیوں ،
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami