Share this link via
Personality Websites!
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف ( ترجمہ : میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی )
مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علیُّ الْمُرتَضٰی رَضِیَ اللہ عنہ سے رِوایَت ہے ، تاجدارِ رِسَالَت ، شہنشاہِ نبوّت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : تمہارا مجھ پر دُرُود پڑھنا تمہاری دُعاؤں کا مُحافِظ ، اللہ پاک کی رِضا کا باعِث اور تمہارے اَعمال کی پاکیزگی کا سَبَب ہے ۔ ( [1] )
مومنو ! پڑھتے نہیں کیوں اپنے آقا پر درود ہے فرشتوں کا وظیفہ اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ( [2] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
غمخوار نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے خیرخواہانہ انداز
مُسْنَدِ احمد حدیثِ پاک کی کتاب ہے ، اس میں ایک روایت ہے ، جس میں سرورِ عالَم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی مُبارَک زِندگی کا ایک بہت ہی خُوبصُورت پہلو بیان ہوا ہے ؛
حضرت خبّاب رَضِیَ اللہ عنہ صحابئ رسول ہیں ، اِسلام قبول کرنے سے پہلے آپ غُلام تھے ، پھر آپ کو آزادی کی نعمت ملی ، آپ نے اِیمان قبول کیا اور ہجرت کر کے مدینۂ مُنَوَّرہ تَشریف لائے۔ حضرت خَبَّاب رَضِیَ اللہ عنہ کی شہزادی صاحِبہ فرماتی ہیں : ایک مرتبہ والِدِ محترَم
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami