Share this link via
Personality Websites!
پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے ! اَمِیْرُ الْمُؤمِنِیْنحضرت عُثمانِ غنی ذُو النُّورَین رَضِیَ اللہ عَنْہ کی سیرتِ مبارکہ کی چند جھلکیاں سُنتے ہیں:
آپ رَضِیَ اللہ عَنْہ کا نام ” عثمان “ کُنیت ” ابوعَمْرو “ اور القابات ” جامِعُ القرآن “ اور ” ذُوالنّورین “ ہیں * رَضِیَ اللہ عَنْہ خُلَفائے راشِدین میں تیسرے خلیفہ ہیں * سرکارِدوعالم ، نورِ مجسّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی 2شہزادیاں آپ رَضِیَ اللہ عَنْہ کے نکاح میں یکے بعددِیگرے آئیں * رَضِیَ اللہ عَنْہ شکل و صورت میں حضرتِ ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اورسرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ سے بہت مشابہ تھے * آپ رَضِیَ اللہ عَنْہ کی شان میں آیاتِ قرآنی نازل ہوئیں * آپ رَضِیَ اللہ عَنْہ سے فِرشتے بھی حیا کرتے تھے * راہِ خدا میں 2مرتبہ ہجرت فرمائی * بہت بڑے تاجر اوربے حد سخی تھے * نبیِ رحمت ، مالکِ جنّت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے آپ رَضِیَ اللہ عَنْہ کو جنّت کی خوشخبری سُنائی * آپ رَضِیَ اللہ عَنْہ نے82سال کی عمر پائی۔ * بڑی ہی مظلومیت کے ساتھ ، روزے کی حالت میں تلاوتِ قرآن کرتے ہوئےجامِ شہادت نوش فرمایا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
مَدَنی آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی شرم و حیا
پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! غور کیجئے جب آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کے ایک صحابی کی شرم و حیا کا یہ عالم ہے تو خود شرم و حیا کے پیکر صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی حیا کا عالم کیا ہوگا ، چنانچہ
مَدَنی آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی شرم و حَیا کے مُتَعَلِّق مشہور صحابیِ رسول حضرت ابُو سعید خدری رَضِیَ اللہ عَنْہ فرماتے ہیں:نبیِ اکرم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ اس سے بھی زیادہ شرمیلے تھے جیسی کنواری لڑکی اپنے پردے میں شرمیلی ہوتی ہے۔ ( مشکاۃ ، کتاب احوال القیامۃ…الخ ، ۲ / ۳۶۵ ، حدیث:۵۸۱۳ )
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami