Share this link via
Personality Websites!
( خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کاپَروردگارہے۔ )
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ :جس نے اس دُعا کو3مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔( [1] )
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول ( بیرون ملک ) ، 1ستمبر 2022ء
( 1 ) : سنتیں اورآداب سیکھنا:5منٹ ، ( 2 ) :دعایاد کرنا :5 منٹ ، ( 3 ) :جائزہ:5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ
*اللہ پاک سے صرف حقیر چيز نہ مانگے کہ پروَردگار غنی ہے بلکہ اپنی تمام توجُّہ اسی کی طرف رکھے اور ہرچيز کا اُسی سے سُوال کرے۔ ( ص۸۴ ) *رنج ومصيبت سے گھبرا کر اپنے مرنے کی دُعا نہ کرے۔خيال رہے ! دُنیوی نقصان سے بچنے کے لئے موت کی تمناّ ناجائز ہے اور دینی مُضَرَّت ( یعنی دینی نقصان ) کے خوف سے جائز۔ ( ص۸۵ ، ۸۷ ) *کسی مسلمان پر لعنت نہ کرے اور اسے مَردود وملعون نہ کہے اور جس کافر کا کُفر پر مرنا يقین نہيں اُس پر بھی نام لے کر لعنت نہ کرے ۔یُونہی مچھّراور ہوا اور جَمادات ( یعنی بے جان چیزوں مَثَلاً پتّھر ، لوہا وغیرہ ) وحَيوانات پر لعنت ممنوع ہے۔البتّہ بچھّو وغيرہ بعض جانوروں پر حديثِ پاک ميں لعنت آئی ہے۔ ( ص۹۰ ) *کسی مسلمان کو یہ بددُعا نہ دے کہ ” تجھ پر خدا کا غضب نازل ہو اورتُو ( بھاڑ اور ) آگ يا دوزخ ميں داخِل ہو “ کہ حدیث شريف ميں اس کی مُمانَعَت وارِد ہے۔ ( ص۱۰۰ ) *جو کافِر مرا اُس کے لئے دعائے مغفِرت حرام و کُفر ہے۔ ( ص۱۰۱ ) *یہ دُعا کرنا ” خدایا ! سب مسلمانوں کے سب گناہ بخش
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami