Share this link via
Personality Websites!
( ترجَمہ ٔ کنزالعرفان:سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو تمام جہان والوں کاپالنے والا ہے۔ ) کہنا بھی دُعا ہے۔ ( ص۱۲۳ ، ۱۲۴ ) *دُعا ميں حد سے نہ بڑھے مَثَلاً اَنبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام کا مرتبہ مانگنا يا آسمان پر چڑھنے کی تمناّ کرنا ، دونوں جہاں کی ساری بھلائیاں اور سب کی سب خوبیاں مانگنابھی مَنْع ہے کہ ان خوبيوں ميں مَراتبِ اَنبيا بھی ہيں جو نہيں مل سکتے۔ ( ص۸۰ ، ۸۱ ) *جومُحال ( یعنی ناممکن ) يا قريب بہ مُحال ہو اُس کی دُعا نہ مانگے۔لہٰذا ہميشہ کے لئے تَندُرُستی عافیّت مانگنا کہ آدَمی عمر بھر کبھی کسی طرح کی تکليف ميں نہ پڑ ے یہ مُحال عادی کی دُعا مانگنا ہے۔یُونہی لمبے قد کے آدَمی کا چھوٹا قد ہونے يا چھوٹی آنکھ والے کا بڑی آنکھ کی دُعا کرنا ممنوع ہے کہ یہ ایسے اَمر کی دُعا ہے جس پر قلم جاری ہوچکا ہے۔ ( ص۸۱ ) *گناہ کی دعا نہ کرے کہ مجھے پَرایا مال جائے کہ گناہ کی طلب کرنا بھی گناہ ہے۔ ( ص۸۲ ) *قَطْعِ رِحم ( مَثَلاً فلاں رشتے داروں میں لڑائی ہو جائے ) کی دُعا نہ کرے۔ ( ص۸۲ )
( اعلان : )
دعا مانگنے کے بقیہ آداب تربیتی حلقوں میں بیان کئے جائیں گے ، لہٰذا اِن کو جا ننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع
میں پڑھے جانے والے 6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ
الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami