Share this link via
Personality Websites!
تلاش کرنے کی ترغیب دِلاتے ہوئے اَمِیْرُ الْمُؤمِنِیْنحضرت عُمر فارُوق رَضِیَ اللہ عَنْہ فرماتے ہیں: سچے دوست تلاش کرو اور ان کی پناہ میں زندگی گُزارو کیونکہ وہ خوشی کی حالت میں زینت اور آزمائش کے وقت سامان ہیں اور کسی گناہگار کی صحبت اختیار نہ کرو ورنہ اس سے گناہ کرنا ہی سیکھو گے۔ ( احیاء العلوم ، ۲ / ۲۱۴ )
بے حیائی کے نقصانات پر غور کرے
پیارے پیارے اِسلامی بھائیو ! بے حیائی کے اُخروی نُقصانات تو اپنی جگہ ہیں ، اس کے دنیاوی نُقصانات بھی کم نہیں ہیں ، بے حیاانسان معاشرے میں ذلیل وخوار ہوتا ہے ، اُس کا رُعب و دَبدبہ بھی ختم ہو جاتا ہے ، لوگوں کے دِلوں میں اس کے لیےذرا سی بھی عزت نہیں رہتی ، اس کے علاوہ اور بھی کئی نُقصانات ہیں ۔
اپنے اندر شرم وحیا پیدا کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ہم بے حیائی کے نُقصانات پہ غور کریں کیونکہ اِس کے اُخروی نُقصانات تو زیادہ سخت ہیں جیسا کہ حضرتِ ابراہیم بن مَیْسَرہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ فرماتے ہیں: بے حيائی کی باتیں کرنے والا قِیامت کے دن کُتےکی شَکل میں آئے گا۔ ( اِتحافُ السّادَۃ ، ۹ / ۱۹۰ )
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول ! آئیے ! امیرِ اہلِ سُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تصنیف ” فیضانِ سُنّت “ کے باب ” آدابِ طعام “ صفحہ نمبر 217سے دعا مانگنے کے چند آداب سُنتے ہیں:*ہرروز کم ازکم بیس بار دُعا کرنا واجِب ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ نَمازیوں کایہ واجِب ، نَماز ميں سُورۃُ الفَاتِحَہ سے ادا ہوجاتا ہے کہ اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیمَ ( ترجَمہ کنزالعرفان: ہمیں سیدھے راستے پر چلا۔ ) بھی دُعا اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami