Share this link via
Personality Websites!
چھوٹا ، مَکّھن سے نرم ، شہد سے بھی میٹھا اورمُشک سے زِیادہ خُوشْبُودار ہے۔ اُس دَرخت کی شاخیں موتیوں کی ، تنے سونے کے اور پَتے زَبَرجَد کے ہیں۔اُس دَرخت کا پَھل صِرف وُہی کھاسکے گا جو رسولِ پاک صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم پرکثرت سے دُرُودِپاک پڑھے گا۔ ( الحاوی للفتاوی ، ۲ / ۴۸ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ( [1] ) اے عاشقانِ رسول ! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے ! مثلاً نیت کیجئے ! * عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےپیارےاسلامی بھائیو ! اِنْ شَآءَ اللہآج کے اس ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے بیان میں ہم اسلاف کرام کی شرم وحیا کےواقعات و حکایات سنیں گے۔ ، چنانچہ
ان سے تو فرشتے بھی حیا کرتے ہیں
اُمّ الْمُؤمِنِيْن حضرت عائشہصِدِّيْقَہ رَضِیَ اللہ عَنْہا سے روايت ہے:ایک بار رسولِ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم میری چادر اوڑھے ہوئے اپنے بستر میں جلوہ فرما تھے۔ اسی دوران اَمِیْرُ الْمُؤمِنِیْن ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ عَنْہ نے رسولِ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ سے اندر آنے کی اجازت طلب کی ، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اُن کو اجازت دے دی ، پھر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اُن کی ضرورت پوری فرما دی اور وہ چلےگئے جبکہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم چادر ميں اسی حال ميں تشريف فرمارہے ، پھرآپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami