Book Name:Dil Ki Islah Kyun Zaroori Hai

* جب تک دوسرا بات کر رہا ہو ،  اطمینان سے سنئے ،  اس کی بات کاٹ کر اپنی بات شروع کر دینا سُنّت نہیں  * بات چیت کرتے ہوئے بلکہ کسی بھی حالت میں قہقہہ نہ لگائیے کہ سرکارِ مدینہ ،  راحتِ قلب و سینہ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے کبھی قہقہہ نہیں لگایا  * بدزبانی اور بے حیائی کی باتوں سے ہر وقت پرہیز کیجئے ،  گالی گلوچ سے بچتے رہئے اور یاد رکھئے کہ کسی مسلمان کو بلااِجازتِ شرعی گالی دینا حرامِ قطعی ہے اور بےحیائی کی بات کرنے والے پر جنّت حرام ہے۔  پیارے آقا ،  مدینے والے مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :  اس شخص پر جنّت حرام ہے جو فحش گوئی سے کام لیتا ہے۔ فحش بات کا معنی ہے :  اَلتَّعْبِیْرُ عَنِ الْاُمُوْرِ الْمُسْتَقْبِحَۃِ بِالْعِبَارَات الصَّرِیْحَۃِ یعنی شرمناک اُمور  ( مثلاً گندے اور بُرے معاملات )  کا کھلے الفاظ میں تذکرہ کرنا۔ ( [1] )        

میری زبان تَر رہے ذِکْر و درود سے        بےجا ہنسوں کبھی نہ کروں گفتگو فُضُول ( [2] )

مختلف سنتیں اور آداب سیکھنے کے لئے مکتبۃالمدینہ کی بہارِشریعت جلد : 3 ،  حصہ : 16  اور شیخ طریقت ،  امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا91صفحات کا رسالہ550سنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے ،  سنتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھراسفر بھی ہے۔

لوٹنے رحمتیں قافلے میں چلو               سیکھنے سنتیں قافلے میں چلو

ہوں گی حل مشکلیں قافلے میں چلو          ختم ہوں شامتیں قافلے میں چلو

اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔


 

 



[1]...550 سنتیں اور آداب ،  صفحہ : 34۔

[2]...وسائِلِ بخشش ،  صفحہ : 243۔