Share this link via
Personality Websites!
کیا گیا : حُضُور! آپ کے نائِب کون ہیں؟ فرمایا : میری سُنّت سے مَحبَّت کرنے اور دوسروں کو سکھانے والے۔ ( [1] )
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
” تیل لگانا “ سُنَّتِ مصطفےٰ ہے
2فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم : ( 1 ) : جو بغیر بسم اللہ پڑھے تیل لگائے تو 70شیاطین اس کے ساتھ شریک ہو جاتے ہیں ۔ ( [2] ) ( 2 ) : جب تم میں سے کوئی تیل لگائےتو بھنووں ( یعنی اَبْروؤں ) سے شروع کرے ، اس سے سَر کا دَرْدْدُور ہوتا ہے۔ ( [3] )
اے عاشقانِ رسول ! تیل لگانا سُنَّتِ مصطفےٰ ہے۔ * ہمارے نبی ، رسول ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کثرت سے تیل استعمال فرماتے تھے * آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اتنا تیل لگاتے کہ مبارک زلفوں سے تیل کے قطرے ٹپک جاتے تھے۔ ( [4] ) * آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایک دن چھوڑ کر دوسرے دن تیل لگانا پسند فرماتے تھے۔ ( [5] )
اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم ۔
[1]...جامع بیانِ عِلْم ، بَابُ : عِلْم کے فضائل ، جلد : 1صفحہ : 201 ، حدیث : 220۔
[2]...عمل الیوم واللیلۃلابن سنی ، باب : التسمیۃ اذادہن ، صفحہ : 116 ، حدیث : 174۔
[3]...جامع صغیر ، صفحہ : 28 ، حدیث : 369۔
[4]...شمائل محمدیہ ، باب : فی ترجل رسول اللہ ، صفحہ : 115 ، حدیث : 33۔
[5]...شعب الایمان ، باب : فی الملابس ، فصل : کراہیۃ الوسخ ، جلد : 5 ، صفحہ : 168 ، حدیث : 6226۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami