Share this link via
Personality Websites!
ہم سُن چکے ہیں کہ بنی اسرائیل کو فِرْعَون سے آزادی ملی ، جب یہ آزادی ملی تو اللہ پاک کے نبی حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے یہ دِن کیسے منایا تھا؟ حدیثِ پاک میں ہے : مدینۂ پاک کے یہود 10 محرم کو روزہ رکھتے تھے ، پوچھنے پر انہوں نے بتایا ، اس دِن بنی اسرائیل کو فِرْعَون سے نجات ملی تھی تو حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے اس شکرانے میں روزہ رکھا تھا ، اسی لئے ہم 10 محرم کو روزہ رکھتے ہیں۔ ( [1] )
سُبْحٰنَ اللہ! یہ ہے جشنِ آزادی منانے کا اَصْل طریقۂ کار۔ اللہ پاک ہم سب کو ہدایت نصیب فرمائے ، شیطان کی غُلامی سے ، نَفْس کی غُلامی سے نجات عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔
یاخُدا پاک وطن کی تُو حفاظت فرما فضل کر اس پہ سدا سایۂ رحمت فرما
اس کو تُو قلعۂ اسلام بنا دے یارَبّ مرے پیارے وَطنِ پاک پہ رحمت فرما
آج ہے امن وطن کا مرے پارہ پارہ پھر مہیا مرے مولٰی! اسے راحت فرما
ہائے بدمست گناہوں میں ہوئے اہلِ وطن یاخُدا سب کو عطا نیک ہدایت فرما
بچہ بچہ ہو نمازی مرے پاکستاں کا اور عطا جذبۂ پابندئ سُنت فرما
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ ایک روز تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم نے 3 مرتبہ فرمایا : میرے نائِب پر اللہ پاک کی رَحمت ہو۔ عَرْض
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami