Share this link via
Personality Websites!
معنوں میں آزاد نہیں ہوئے ، نَفْس کی غُلامی سے ، شیطان کی غُلامی سے ، غیروں کی تہذیب و ثقافت کی غلامی سے اگر ابھی بھی آزاد نہیں ہوئے تو کب ہوں گے؟
ابھی 2 دِن بعد یومِ آزادی ہے ، سب جانتے ہیں جشنِ آزادی پر ہمارے ہی مُعَاشرے میں کیا ماحَول ہوتا ہے۔ میوزک بجتا ہے ، شور و غُل ہوتا ہے ، شرابیں پی جاتی ہیں ، اَوباش لڑکے وَن ویلنگ ( One Wheeling ) کرتے ہیں ، سڑکوں پر اُودھم مچایا جاتا ہے۔ کیا 14 اگست ان بےہودگیوں کا دِن ہے؟ آپ کو معلوم ہے 14 اگست کونسا دِن ہے؟ یہ وہ دِن ہے جس دِن مسلمانوں نے آزادی حاصِل کرنے کے لئے جانوں کا نذرانہ دیا تھا ، ایک اندازے کے مطابق جب پاکستان بنا ، ” اس وقت 30 لاکھ مسلمان شہید ہوئے تھے۔ “ ( [1] )
شہید تم سے یہ کہہ رہے ہیں ، لہو ہمارا بھلا نہ دینا
قسم ہے تم کو اے سرفروشو! لہو ہمارا بھلا نہ دینا
وُضُو ہم اپنے لہو میں کر کے خُدا کے ہاں سُرخرُو ہیں ٹھہرے
ہم عہد اپنا نباہ چلے ہیں ، تم عہد اپنا بھلا نہ دینا
اے عاشقانِ رسول ! 14 اگست اِن شہیدوں کی برسی کا دِن ہے ، بَرسِی کے دِن میوزک نہیں بجایا جاتا ، قرآنِ کریم پڑھ کر ، روزے رکھ کر ، فاتحہ خوانی کر کے اپنے شہیدوں کو ، فوت شدگان کو ایصالِ ثواب کیا جاتا ہے۔ 14 اگست کو عبادت کیجئے ، شکرانے کے نفل پڑھیئے اور پاکستان کے لئے شہید ہونے والوں کو ایصالِ ثواب کیجئے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami