Share this link via
Personality Websites!
طاقت پاکستان کو بننے سے نہیں روک سکتی۔ ( [1] )
بزرگوں کی دُعائیں قبول ہوئیں ، عُلَما و مَشَائِخ ، عوام اور مُسْلِم راہنماؤں بالخصوص قائِد اعظم محمد علی جناح کی کوششیں رنگ لائیں اور 14 اگست ، 1947ء کو رمضان المبارک کی 27 وِیں شب تھی ، مسلمان شبِ قَدَر منا رہے تھے ، مسجدوں میں عبادت ہو رہی تھی کہ رات 12 بجے اعلان ہو گیا : الحمد للہ! مسلمانوں کا علیحدہ اسلامی ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان مَعْرِضِ وُجُود میں آچکا ہے۔
کبریا کا لطف تھا اور رحمتِ شاہِ زمَن ہم کو سینتالیس میں حاصِل ہوا اپنا وَطن
ہم پہ جِدّ و جُہْدِ آزادی میں تھے سایہ فگن اَولیائے اُمَّتِ اَحْمَد ، صحابہ ، پنج تَن
اہلسنت و الجماعت کی مقاصد سے لگن رنگ کیسے لے نہ آتی ، کیوں نے مل جاتا وطن
سینکڑوں پیروں ، ہزاروں عالموں کی دوڑ دھوپ تھی نتیجہ خیر ، ہم نے لے لیا اپنا وطن
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول ! یہ ہے ہماری ، ہمارے مُلْک کی آزادی کی مختصر داستان۔ ہمیں آزادی کی نعمت حاصِل ہوئے 74 سال ہونے والے ہیں ، اب ہم نے بنی اسرائیل کے ساتھ اپنا موازنہ کرنا ہے *..بنی اسرائیل کو فِرْعَون سے آزادی ملی ، ہمیں کافِر حکومتوں سے آزادی نصیب ہوئی *..بنی اسرائیل کے نبی ہیں : حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام ، ہمارے نبی ہیں : اَحْمد مجتبیٰ ، مُحَمَّد مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم *..بنی اسرائیل کو کتاب ملی : تورات
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami