Share this link via
Personality Websites!
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف
سردارِ مکہ ، شاہِ مدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جس نے کتاب میں مجھ پر درودِ پاک لکھا ، جب تک میرا نام کتاب میں رہے گا ، فرشتے لکھنے والے کے لئے دُعائے بخشش کرتے رہیں گے۔ ( [1] )
عجب کرم ہے کہ خود مجرموں کے حامی گناہگاروں کی بخشش کرانے آئے ہیں
وہ پرچہ جس میں لکھا تھا درود اس نے کبھی یہ اس سے نیکیاں اس کی بڑھانے آئے ہیں ( [2] )
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
بنی اسرائیل؛ غُلامی سے آزادی تک
پیارے اسلامی بھائیو! بنی اسرائیل اپنے دَور کی بہت بلند رُتبہ قوم ہے۔ اَصْل میں اِسْرَائِیْل حضرت یعقوب عَلَیْہِ السَّلَام کا لقب ہے ، حضرت یعقوب عَلَیْہِ السَّلَام کے 12 بیٹے یعنی حضرت یُوسُف عَلَیْہِ السَّلَام اور اُن کے 11 بھائی ، ان سے جو اَوْلاد چلی ، 12 قبیلے بنے ، انہی کو بنی اسرائیل کہا جاتا ہے۔ قرآنِ کریم میں کئی مقامات پر بنی اسرائیل کا تذکرہ ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami