Share this link via
Personality Websites!
جو معجزات دیکھ کر مسلمان ہوئے ، بعض اَخْلاقِ مصطفےٰ سے مُتَاَثِّر ہو کر مسلمان ہوئے ، بعض دلائل سُن کر ، اسلام کی سچائی دیکھ کر مسلمان ہوئے ، بعض صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان مثلاً حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ بغیر کسی دلیل کے ، بغیر معجزہ دیکھے ہی مسلمان ہوئے ، بعض صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان قرآنِ کریم سُن کر ، قرآنِ کریم پڑھ کر مسلمان ہوئے ، یہ جو قرآنِ کریم پڑھ کر ، سُن کر مسلمان ہونے والے ہیں ، ان میں سرِ فہرست نام حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ کا ہے ، ایک روایت میں ہے : جب آپ رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ کی بہن نے آپ کو قرآنِ کریم دیا ، آپ نے کھولا ، پڑھنا شروع کیا تو جیسے جیسے آپ پڑھتے جاتے تھے ، آپ پر لرزہ طارِی ہوتا جا رہا تھا ، آخر ایمان آپ کے دِل میں اُتر گیا اور آپ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گئے۔ ( [1] )
مُوَافقاتِ عمر رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ
مُحَدِّثِیْنِ ، علمائے کرام رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ مْ جب مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ ، اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ کی سیرتِ پاک بیان کرتے ہیں تو اس میں ایک خاص عُنْوان ذِکْر کیا جاتا ہے : مُوَافِقاتِ عمر رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ ۔
یہ عنوان خاص حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ کی سیرتِ پاک کا ہے ، ان کے عِلاوہ اور کسی صحابی رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ کی سیرت میں باقاعِدہ سے ” مُوَافقات “ بیان نہیں کی جاتیں۔
مُوَافقات کا مطلب ہے : قرآنِ کریم کی وہ آیات جو اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ کی رائے کے مُوَافِق نازِل ہوئیں؛ مثلاً حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami