Share this link via
Personality Websites!
فاطمہ اور علی ، جنّتی جنّتی حَسَنْ بھی حُسَیْن بھی ، جنّتی جنّتی
فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ کا مختصر تعارف
پیارے اسلامی بھائیو ! حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ کی نصیحت کے مُطَابق آج ہم اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اسلام کے دوسرے خلیفہ ، اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ کا ذِکْرِ خیر کرنے کی سَعَادت حاصِل کریں گے۔ * حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ بلند رُتبہ صحابئ رسول بلکہ مُرادِ رَسُول ہیں ، رسولِ اکرم ، نورِ مجسم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے انہیں اللہ پاک سے مانگ کر لیا یعنی آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے دُعا فرمائی ، جس کے نتیجے میں حضرت عمر رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ نے اسلام قبول کیا ۔
رسول اللہ نے فاروق کو اللہ سے مانگا عطاءِ رَبِّ سُبْحَاں حضرتِ فاروق اعظم ہیں
چُنا اس پاک نے دیں کے لئے اس پاک ستھرے کو حبیبِ دِین داراں حضرتِ فاروق اعظم ہیں
* حضرت عمر رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ کے اسلام قبول کرنے سے اسلام کی عزت اور غلبے میں اِضافہ ہوا ، مسلمانوں کو حوصلہ ملا * حضرت عمر رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ کے قبولِ اسلام کے بعد ہی مسلمانوں نے حرمِ پاک میں اعلانیہ نماز ادا کی * رسولِ اکرم ، نورِ مجسم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت عمر رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ کو اپنا وزیر فرمایا * اسلام کی تمام اَہَم منصوبہ بندیوں میں حضرت عمر رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ اللہ پاک کے حبیب ، حبیبِ لبیب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے خصوصی مُشِیْررہے * ساری زِندگی حُضُور جانِ کائنات ، فخر موجودات صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں گزاری * خلیفۂ اَوَّل حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ کی وفات کے بعد 12 سال تک مسلمانوں کے خلیفہ اور اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن رہے ۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami