Share this link via
Personality Websites!
جائے * کاش ! ہماری زِندگی قرآنِ کریم کی آئینہ دار ہو جائے۔ حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ فرماتے ہیں : بے شک قرآن کریم شفاعت کرنے والا ہے اور اس کی شفاعت قبول بھی کی جائے گی ، پَس جو قرآنِ کریم کو اپنا امام اور پیشوا بنا لے گا ، قرآن کریم اسے جنت میں لے جائے گا اور جو قرآنِ مجید کو پسِ پُشْت ڈال دے گا ، قرآنِ مجید اسے جہنّم میں دھکیل دے گا۔ ( [1] )
گَرْ تُو مِی خَواہِی مُسَلْمَاں زِیْسْتَنْ نَیْسْت مُمْکِنْ جُزْ بَہ قُرْآں زِیْسْتَنْ
ترجمہ : اگر مسلمان بَن کر زندگی گزارنا چاہتے ہو تو بغیر قرآن کے ایسا ہر گز ممکن نہیں ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ ایک روز تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم نے 3 مرتبہ فرمایا : میرے نائِب پر اللہ پاک کی رَحمت ہو۔ عَرْض کیا گیا : حُضُور ! آپ کے نائِب کون ہیں؟ فرمایا : میری سُنّت سے مَحبَّت کرنے اور دوسروں کو سکھانے والے۔ ( [2] )
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا ! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
” زُلفیں رکھنا “ سُنَّتِ مصطفےٰ ہے
اے عاشقانِ رسول ! زُلفیں رکھنا پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم کی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami