Share this link via
Personality Websites!
سُبْحٰنَ اللہ ! معلوم ہوا حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ اور حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ کی بخشش یقینی ہے ، یہ قطعی یقینی جنّتی ہیں کہ اللہ پاک نے اس آیتِ کریمہ میں ان کی بخشش کا اور ان کے بڑے ثواب کا اعلان فرما دیا ہے۔
وہ دسوں جن کو جنت کا مثردہ ملا اس مبارک جماعت پہ لاکھوں سلام ( [1] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
رِقَّت کے سبب سانس اُکھڑ گئی ( حکایت )
حضرت حَسَن رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ سے روایت ہے : ایک بار اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ نے سورۂ طُور کی آیت : 7 اور 8 کی تِلاوت کی :
اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌۙ(۷) مَّا لَهٗ مِنْ دَافِعٍۙ ( پارہ27 ، سورۂ طور : 7تا8 )
ترجمہ کنزُ العِرفان : بیشک تیرے رب کا عذاب ضرور واقع ہونے والا ہے ، اسے کوئی ٹالنے والا نہیں
یہ آیات پڑھ کر آپ رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ پر خوفِ خُدا کا غلبہ ہوا اَور ایسی رِقَّت طارِی ہوئی ، ایسی رِقَّت طاری ہوئی کہ روتے روتے آپ رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ کی سانس اُکھڑ گئی اور کم و بیش 20 دِن تک آپ کی یہی کیفیت رہی۔ ( [2] )
تِرے خوف سے تیرے ڈر سے ہمیشہ میں تھر تھر رہوں کانپتا یااِلٰہی ( [3] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول ! یہ ہیں اسلام کے دوسرے خلیفہ ، اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ ... !
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami