Share this link via
Personality Websites!
کرو ! بے شک حضرت عمر فاروق رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ کا اسلام قبول کرنا مَدَد تھا ، بےشک حضرت عمر رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ کا خلیفہ بننا فتوحات ( یعنی کامیابیوں ) کا ذریعہ تھا ، اللہ پاک کی قسم ! جب حضرت عمر رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ شہید ہوئے ، دُنیا کی ہر چیز یہاں تک کہ درختوں کو بھی اس کا دُکھ ہوا ، اللہ پاک کی قسم ! میں سمجھتا ہوں ، حضرت عمر رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ کی دونوں آنکھوں کے درمیان ایک فرشتہ تھا جو آپ کو قُوَّت دیتا اور ہدایت کرتا تھا ، اللہ پاک کی قسم ! اگر مجھے معلوم ہو جائے کہ حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ کسی کُتّے سے محبت کرتے تھے تو ضرور میں بھی اس کُتّے سے محبت کروں گا۔ ( [1] )
بہارِ باغِ ایماں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں چراغِ بَزْمِ عِرفاں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں
نہ کیوں وہ ذات چمکے ، جس نے دِیْنِ پاک چمکایا جہاں کے مہرِ تاباں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں
وہ عالم دَبدَبہ کا ، کانپتے ہیں قیصر و کِسریٰ ہے جن سے دِین کی شاں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں ( [2] )
پیارے اسلامی بھائیو ! حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ فُــقَـہَاء صحابہ میں سے ہیں یعنی * آپ رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ بلند رُتبہ صحابی بھی ہیں * ماہِر عالِمِ دین بھی ہیں * اور بلند رُتبہ مفتی بھی ہیں * صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان آپ سے فتوے پوچھا کرتے تھے * پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو قرآنِ کریم ایسے پڑھنا چاہے جیسے نازِل ہوا ہے ، اسے چاہئے عبد اللہ بن مسعود کی طرح پڑھے۔ ( [3] ) * پیارے نبی ، سچے نبی ، اچھے نبی ، مکی مدنی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami