Share this link via
Personality Websites!
دے سکتا ، اگر کوئی کہے گا کہ اس جگہ ہوٹل ہونا تھا تو یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ یہاں ہوٹل نہیں ، مَسْجِد ہونی تھی۔ یعنی کوئی بھی شخص حَتْمِی طور پر نہیں بتا سکتا کہ اگر مِیْنَارِ پاکستان نہ ہوتا تو اس جگہ کیا ہونا تھا۔ اب دیکھئے ! اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بعد قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا ، نیا نبی آنا بالکل ناممکن ہے ، بالفرض اگر نیا نبی آنا ممکن ہوتا تو کون نبی بنتا؟ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس کا حتمی جواب اِرْشَاد فرمایا کہ میرے بعد کوئی نبی آنا تو ناممکن ، اگر بالفرض ممکن ہوتا تو پھر حضرت عمر رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ نبی بنتے۔ معلوم ہوا جو ہو چکا اور جو قیامت تک ہونا ہے ، یہ تو غیب جاننے والے آقا ، مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جانتے ہی ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ جو نہیں ہے ، اگر ہوتا تو کیسے ہوتا ، ہمارے آقا ، سردارِ انبیاء صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم یہ بھی جانتے ہیں۔ سُبْحٰنَ اللہ ! یہ ہے عِلْمِ غیبِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔
عَالِمُ الْغَیْب نے ہر غیب سے آگاہ کیا صدقےاس شان کی بینائی و دانائی کے ( [1] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! اب یہی حدیثِ پاک کہ ” اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمر نبی بنتے “ اس حدیثِ پاک کا اَصْل مطلب بھی سمجھئے ! سیدی اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی وَضَاحت کے مُطَابق اس حدیثِ پاک کا مطلب یہ ہے کہ نَبّوّت کسبی نہیں ہے یعنی کوئی بھی اپنی کوشش سے ، اپنی محنت سے نبی نہیں بن سکتا بلکہ اللہ پاک جسے چاہتا ہے نبوت کا تاج پہناتا ہے ، ہاں ! یہ تاجِ نبوت اللہ پاک پہناتا صِرْف اسی کو ہے جس کو اس کے لائق
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami