Share this link via
Personality Websites!
کے مُحَدِّث ہیں ، آپ رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ کی زبان پر فرشتے کلام کرتے ہیں ، آپ رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ کی زبان پر اللہ پاک نے حق رکھ دیا ہے ، اَحادیث میں یہ بھی موجود ہے کہ کتنی ساری آیات حضرت عمر رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ کی مُوَافقت میں نازِل ہوئی ہیں ، حدیثِ پاک کے بڑے بڑے ماہِر عُلَمائے کرام نے یہ اَحادیث ، یہ روایات کتابوں میں لکھی ہیں تو اب ہماری عقل میں آئیں یا نہ آئیں ، ہم انہیں قبول ہی کریں گے اور بَس...
عقل کو تنقید سے فرصت نہیں عشق پر اعمال کی بنیاد رکھ
* رہی یہ بات کہ اگر مُوَافقاتِ عمر رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ کو مان لیا جائے تو اس سے خَتْمِ نبوت کا انکار ہوتا ہے تو یہ بات ہی سِرے سے غلط ہے ، مُوَافِقاتِ عمر رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ کو مان لینے سے خَتْمِ نبوت کا انکار نہیں ہوتا بلکہ یہ تو پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے آخری نبی ہونے کی زَبردست دلیل ہے۔ وہ کیسے؟ یہ سمجھنے کے لئے ایک حدیثِ پاک سمجھئے !
” خَتْمِ نبوت “ کی زبردست دلیل
پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی حدیثِ پاک ہے : لَوْ کَانَ بَعْدِی نَبِیًّا لَکَانَ عُمَر اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو ضرور عمر ہوتا۔ ( [1] )
سُبْحٰنَ اللہ ! کیا شان ہے ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی۔ یہ حدیثِ پاک خَتْمِ نبوت کی بھی دلیل ہے اور الحمد للہ ! عِلْمِ غیب کی بھی بہت پیاری دلیل ہے۔ دیکھئے ! مِثَال کے طور پر اگر سُوال کیا جائے کہ جس جگہ آج مِینَارِ پاکستان ہے ، اس جگہ بالفرض مِینَارِ پاکستان نہ ہوتا تو کیا ہونا تھا؟ کیا کوئی شخص اس سُوال کا یقینی جواب دے سکتا ہے؟ نہیں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami