Share this link via
Personality Websites!
پیکرِ صدق و صفا ان کے حق میں رسول خدا کی دُعا
جب بھی کچھ کہے حق تیرے ساتھ ہے فاروقِ اعظم کی کیا بات ہے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
احادِیث میں فضائِلِ فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ
پیارے اسلامی بھائیو ! اسلام کے دوسرے خلیفہ ، اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ کی مُوَافقات یعنی آپ کی رائے کے مُوَافِق نازِل ہونے والی ان آیات کو سامنے رکھ کر اندازہ لگائیے کہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ کی رائے کیسی پختہ تھی ، حضرت عمر رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ کی سوچ ، حضرت عمر رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ کی فکر کیسی اعلیٰ تھی ، حضرت عمر رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ کا دِلی میلان کیسا زَبردست تھا ، حضرت عمر رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ قرآنِ کریم کے مِزَاج سے کتنے واقِف تھے کہ آپ کی سوچ کے مُوَافِق ، آپ کی فِکْر کے مُوَافِق ، آپ کی رائے اور دِلی میلان کے مُوَافق قرآنِ کریم اُترا کرتا تھا۔سُبْحٰنَ اللہ ! یہ ہے قرآنِ کریم کا اور حضرت عمر رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ کا آپس میں انتہائی گہرا تعلق... !
* پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جس نے عمر سے بغض رکھا ، اس نے مجھ سے بغض رکھا ، جس نے عمر سے محبت کی ، اس نے مجھ سے محبت کی۔ بےشک اللہ پاک عرفہ کی رات کو مسلمانوں پر عُمُومی فخر فرماتا ہے اور عمر پر خصوصی فخر فرماتا ہے ، بے شک پہلے انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کی اُمَّت میں مُحَدِّث ہوتے تھے ، اگر میری اُمَّت میں کوئی مُحَدِّث ہے تو وہ عمر ہے۔ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے پوچھا : یارَسُولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami