Share this link via
Personality Websites!
یہ اللہ پاک کے ہاں بہت محبوب دن ہیں ، یہاں تک کہ اللہ پاک نے قرآنِ مجید میں ان اَیّام کی قسم ارشاد فرمائی ، ارشاد ہوتا ہے :
وَ الْفَجْرِۙ(۱) وَ لَیَالٍ عَشْرٍۙ(۲) (پارہ : 30،سورۂ فجر : 1-2) ترجَمہ کنزُ الایمان : اس صبح کی قسم اور دس راتوں کی۔
ایک قول کے مطابق اس آیت میں ذِکْر کی گئی 10 راتوں سے ذُو الحج کی ابتدائی 10 راتیں مراد ہیں۔([1]) پتا چلا!ذُو الحج کی ابتدائی 10 راتیں بہت فضیلت والی ہیں کہ اللہ پاک نے ان کی قسم ارشاد فرمائی۔
حج کا مہینا آیا ، ماہِ حرام آیا طیبہ کی یاد لایا ، ماہِ حرام آیا
آئی ہیں اس کی قسمیں ، قرآں کی آیتوں میں رَب کو ہمارے بھایا ، ماہِ حرام آیا
عَشْرہ ذِی الحج میں عبادت کی فضیلت
حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہ عنہما سُلْطَانُ الْمُفَسِّرِیْن ہیں ، پیارے آقا ،مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے چچا زاد بھائی ہیں ، بہت عظیم صحابی ہیں اور مُفَسّرِ قرآن بھی ہیں ، آپ فرماتے ہیں : اللہ کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی ، مکی مدنی،مُحَمّدِ عربی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : مَا مِنْ اَيَّامٍ اَلْعَمَلُ الصَّالِحُ فِيهَا اَحَبُّ اِلَى اللَّهِ مِنْ هٰذِهِ الْاَيَّامِ کوئی دن نہیں ہے کہ جس میں نیک عمل کرنا اللہ پاک کے ہاں،ان 10اَیّام سے بڑھ کر محبوب ہو۔([2])
یعنی عام دِنوں میں نیکی کی جائےوہ بھی اللہ پاک کو بڑی پیاری ہے ، عام دِنوں میں نیکی کرنابھی بڑی فضیلت کی بات ہے لیکن عام دنوں کی نسبت عشرۂ ذی الحج (یعنی ذی الحج کے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami