Share this link via
Personality Websites!
مُؤَذِّن نے اَللّٰہُ اکبر اَللّٰہُ اکبر کہا اور سیِّدی قُطبِ مدینہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے کلمہ شریف پڑھا اور آپ کی روح قَفَسِ عُنصری سے پرواز کرگئی ۔ اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَؕ بعدِ غسل کفن بچھا کر سرِ اَقدس کے نیچے پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے حُجرۂ مَقصُورہ شریف کی خاک مبارَک رکھی گئی ، آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی قبرِ انور کا غُسالہ شریف اور مختلف تبرکات ڈالے گئے ۔ پھر کفن شریف باندھا گیا ۔ بعد نمازِعَصر دُرُود و سلام اور قصیدۂ بُردہ شریف کی گونج میں جنازۂ مبارَکہ اٹھایا گیا ۔
عاشق کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے محبوب کی گلیوں میں ذرا گھوم کے نکلے
سیِّدی قُطبِ مدینہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی آرزو کے مطابِق جنَّتُ الْبقیع کے اُس حصّے میں جہاں اہلبیتِ اطہارعَلَیْہِمُ الرِّضوان آرام فرما ہیں ، وہاں حضرت فاطمۃُ الزَّہرا رَضِیَ اللہ عنہا کے مزار پُرانوار سے صرف 2 گز کے فاصلے پرسِپردِ خاک کیا گیا ۔([1])
اللہ پاک سیِّدی قُطبِ مدینہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے صدقے ہماری بے حساب بخشش فرمائے اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : نیک اعمال
پیارے اسلامی بھائیو ! گُنَاہ چھوڑنے ، نیکیاں کرنے اور قبر و آخرت کی تیاری کرنے کا ذِہن بنانےکے لئے دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اس کی برکت سے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami