Share this link via
Personality Websites!
باسعادت 1294ھ ، 1877ء میں ضِلع سیالکوٹ(پنجاب ، پاکستان) کے ایک غیر معروف قصبےکلاس والامیں ہوئی ،آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ مسلمانوں کے پہلے خلیفہ حضرت ِصدِّیق اکبر رَضِیَ اللہ عنہ کی اولاد میں سے ہیں ۔ ابتِدائی تعلیم سیالکوٹ میں حاصِل کی ۔ پھر آپ نے مرکز الاولیالاہور اور دِہلی میں کچھ عرصہ تحصیلِ علم کیا ، بِالآخِر پیلی بھیت (یوپی ،ہند) میں حضرت ِعلامہ مولانا وصی احمد محدِّثِ سُورتی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی خدمت میں تقریباً 4 سال رَہ کرعُلومِ دینیہ حاصِل کئے اور دورۂ حدیث کے بعد سندِ فراغت حاصِل کی ۔ الحمد لِلّٰہ ! اعلیٰ حضرت ،امامِ اہلسنّت ، رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے دستِ کرامت سے سیِّدی قطبِ مدینہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی دستار بندی ہوئی ۔ آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اعلیٰ حضرت ،امامِ اہلسنّت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے بَیعَت بھی کی اور صرف 18 سال کی عمر میں اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے سندِ خِلافت بھی پائی ۔([1])
کلی ہیں گلستانِ غوثُ الْوَریٰ کی یہ باغِ رضا کے گُلِ خوشنما ہیں
سیّدی قطبِ مدینہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ 1327ھ کوبغدادِ مُعَلّیٰ سے مدینۂ منورہ حاضر ہوئے اور تقریباً 75سال آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کویہاں قِیام کا شرف ملا۔([2])آخری عمْر میں نظر کمزور ہوگئی تھی ، ڈاکٹرزنے علاج کےلئے جدہ جانے کا اصرار کیا تو فرمایا : فقیر آنکھوں کے لئے مدینۂ مُنَوَّرَہ نہیں چھوڑ سکتا۔([3])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami