Share this link via
Personality Websites!
سُنوں گا *بااَدَب بیٹھوں گا * خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا *جو سنوں گا ، اسے یاد رکھنے ، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! ماہِ ذُوْالْحِجَّۃُ الْحَرام اسلامی سال کا آخری اور بہت بابرکت مہینا ہے ، حضرت ابو سعید خدری رَضِیَ اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : اللہ پاک کے آخری نبی،رسولِ ہاشمی ، مکی مدنی ، مُحَمّدِ عربی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : سَيِّدُ الشُّهُورِ رَمَضَانُ ، وَأَعْظَمُهَا حُرْمَةً ذُو الْحِجَّةِ یعنی مہینوں کا سردار ماہِ رمضان ہےاور حرمت و عزّت کے اعتبارسے سب سے عظمت والا مہینا ذوالحجۃ الحرام ہے۔([1])
حضرت کعب الاحبار رَضِیَ اللہ عنہ جنہیں حافِظُ الْکِتَابَین بھی کہا جاتا ہے،آپ قرآنِ کریم کے بھی عالم تھے اور تورات شریف کے بھی عالم تھے۔آپ فرماتے ہیں : اللہ پاک نے زمانے کو اختیار فرمایا ،پس اللہ پاک کے ہاں سب سے محبوب زمانہ حرمت والے 4 مہینے (یعنی ذو القعدہ ، ذو الحج ، محرم اور رجب) ہیں ، ان مہینوں میں سے اللہ پاک کے ہاں سب سے زیادہ محبوب ذُوْالْحِجَّۃُ الْحَرام ہے اور ذُوْالْحِجَّۃُ الْحَرام میں اس کے ابتدائی 10 دن(جن کو عشرۂ ذوالحج کہا جاتا ہے ، یہ ) اللہ پاک کے ہاں سب سے محبوب دن ہیں۔([2])
سُبْحٰنَ اللہ!اے عاشقانِ رسول ! عشرۂ ذی الحج کے ابتدائی 10 دن بہت بابرکت ہیں،
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami