Share this link via
Personality Websites!
(3) : قربانی درسِ بندگی ہے
اے عاشقانِ رسول ! قربانی کا اَصْل دَرْس تو یہی ہے کہ آدمی اللہ پاک کا حقیقی بندہ بن جائے ، اطاعت گزار ہو جائے،دیکھئے ! اللہ پاک نے بتایا کہ قربانی ہر اُمّت پر لازِم کی گئی تھی ، پھر بتایا قربانی شکرِ نعمت ہے اور یہ صِرْف اللہ پاک ہی کے لئے کی جائے گی ، پھر آخر میں اللہ پاک فرماتا ہے :
وَ بَشِّرِ الْمُخْبِتِیْنَۙ(۳۴) (پارہ : 17،سورۂ حج : 34)
ترجَمہ کنزُ الایمان : اور اے محبوب خوشی سنادو ان تواضع والوں کو۔
یعنی اے محبوب صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! جو مُخْبِت (یعنی عاجزی کرنے والے) ہیں ، انہیں جنّت کی خوشخبری سُنا دیجئے ! مُخْبِت (یعنی عاجزی کرنے والے) کون ہیں؟ آئیے ! سنتے ہیں ، اللہ پاک فرماتا ہے :
الَّذِیْنَ اِذَا ذُكِرَ اللّٰهُ وَ جِلَتْ قُلُوْبُهُمْ وَ الصّٰبِرِیْنَ عَلٰى مَاۤ اَصَابَهُمْ وَ الْمُقِیْمِی الصَّلٰوةِۙ-وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَ(۳۵) (پارہ : 17،سورۂ حج : 35)
ترجَمہ کنزُ العرفان : وہ لوگ ہیں کہ جب اللہ کا ذکر ہوتا ہے توان کے دل ڈرنے لگتے ہیں اور انہیں جو مصیبت پہنچے اس پر صبرکرنے والے ہیں اور نماز قائم رکھنے والے ہیں اور ہمارے دیئے ہوئے رزق میں سے خرچ کرتے ہیں ۔
یعنی مُخْبِت (اللہ پاک کے لئے عاجزی کرنے والے) وہ لوگ ہیں کہ جب ان کے سامنے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami