Share this link via
Personality Websites!
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ : میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
حضرت ابو طلحہ انصاری رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں : ایک مرتبہ صبح کے وقت اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے پُرنُور چہرے پر خوشی کے آثار تھے ، صحابۂ کرام علیھم الرِّضْوَان نے اس کا سبب پوچھا تو فرمایا : اللہ پاک نے پیغام بھیجا ہے : اے محبوب صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! آپ کا اُمَّتِی آپ پر ایک مرتبہ دُرود پڑھے گا ، میں اس کے لئے 10 نیکیاں لکھوں گا ، اُس کے 10 گُنَاہ مٹا دوں گا ، 10 درجات بلند فرماؤں گا اور اتنی ہی رحمت بھیجوں گا۔ ([1])
محبوبِ رَبِّ اکرم لاکھوں سلام تم پر
لاکھوں درود ہر دَم لاکھوں سلام تم پر([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّةُ الصَّادِقَةُ سچی نیت اَفْضَل تَرین عَمَل ہے۔ ([3])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami