Share this link via
Personality Websites!
اللہ کریم اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے طفیل عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کو مزید ترقیاں عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!شکر کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے : (1) فرمایا : اللہ پاک کو یہ بات پسند ہے کہ بندہ ہرنوالے اور ہر گھونٹ پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرے۔ (مسلم ، کتاب الذکر والدعاء ، الخ ، باب استحباب حمد اللہ۔ ۔ ۔ الخ ، ص۱۱۲۲ ، حدیث : ۶۹۳۲) (2) فرمایا : تمہیں چاہئے کہ زبانیں ذکر سے اور دل شُکر سے تر رکھو۔ (شعب الایمان ، باب فی محبة اللہ ، فصل فی ادامة ذکر اللہ ، ۱ / ۴۱۹ ، حدیث : ۵۹۰ ، ملتقطاً) * شکر اعلی درجے کی عبادت ہے۔ (شکر کے فضائل ، ص۱۲)* اللہ پاک کی نعمتوں پر شکر واجب ہے۔ (خزائن العرفان ، پ۲ ، البقرہ ، تحت الایۃ : ۱۷۲) * شکر کی توفیق عظیم سعادت ہے۔ (ایضاً ، ص۱۲) * شکر میں نعمتوں کی حفاظت ہے۔ (ایضاً ، ص۱۲)* شکر ہی نعمتوں میں باعث زیادت ہے۔ (ایضاً ، ص۱۲)* شکر اللہ والوں کی عادت ہے۔ (ایضاً ، ص۱۲)
( اعلان : )
شکر کے بقیہ مَدَنی پھول تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے ، لہٰذا ان مَدَنی پھولوں کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami