Share this link via
Personality Websites!
اَلْحَمْدُلِلّٰہ!خدمتِ دین اور فروغِ عِلْم دِین کے سلسلے میں اس اُصول پر بھی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کافی حد تک عمل پیرا ہے جس کی ایک کڑی دعوتِ اسلامی کے مُلک و بیرو نِ مُلک سُنّتوں کی خدمت کے لئے سفر کرنے والے مَدَنی قافلے اور دعوتِ اسلامی کے مُبَلِّغِیْن اور اراکینِ شوریٰ کے وقتاً فوقتاً نیکی کی دعوت کی خاطر دورے بھی ہیں۔ اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی بھی مختلف مجالس قائم کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ مُلک و بیرونِ مُلک پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بڑے پیمانے پر کتب و رسائل بھی پہنچائے جارہے ہیں۔
(9)فرمانِ اعلیٰ حضرت : جوہم میں(دینی)کام کےقابل موجود ہوں مگر اپنی معاش(رزقِ حلال کمانے) میں مشغول ہیں ، وظائف(تنخواہیں)مُقَرَّر کرکے اُنہیں معاشی(روزی روٹی کی)فکروں سےآزادکیا جائے اور جس(دینی) کام میں اُنہیں مہارت ہو وہ کام کروایا جائے۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک شعبہ بنام “ مَدَنی کا تقرر “ قائم کیا گیا ، اس شعبے کے تحت فکرِ معاش میں مشغول قابل اورباصلاحت مَدَنی عُلَما سے رابطہ کرکے ان کی صلاحیتوں کےاِعتبار سے دعوتِ اسلامی کے 80 سے زائد شعبہ جات میں سے کسی شعبے میں اچھی تنخواہ پر ان کا تقرر کیا جاتا ہے ، صرف 4 سال میں اس شعبے کے تحت2000 سے زائد مَدَنی عُلَما کا مختلف شعبہ جات میں تقرر ہوچکا ہے۔
(10)مذہبی اخبار شائع ہوں اور وقتاً فوقتاً ہر قسم کے حمایتِ مذہب میں مضامین تمام ملک میں بہ قیمت وبِلا قیمت روزانہ یا کم از کم ہفتہ وار پہنچاتے رہیں۔ (فتاویٰ رضویہ ، ۲۹ / ۵۹۹ملخصاً)
اَلْحَمْدُلِلّٰہ دعوتِ اسلامی “ مَدَنی چینل “ اور “ آئی ٹی “ کے ذریعے الیکٹرانک میڈیا جبکہ دیگر کتب و رسائل چھاپنے کے ساتھ ساتھ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کی اِشاعت کی صورت میں پرنٹ میڈیا کے ذریعے فکرِ رضا کو عام کرنے میں مصروف ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami