Share this link via
Personality Websites!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! * عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
اےعاشقانِ اعلیٰ حضرت!10شَوَّالُ الْمُکَرَّماعلیٰ حضرت ، امامِ اَہلسنّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی ولادتِ مبارَک کا دن ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہاعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ وہ عظیم ہستی ہیں جو عبادت ، تقویٰ وپرہیزگاری ، عشقِ رسول ، عاجزی و اِنکساری اور عِلْم و عمل کے حقیقی پیکر تھے ، اِنْ شَآءَاللہآج کے اس ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع میں ہم بَرَکت و رحمت حاصل کرنے کے لئے اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کے اعلیٰ کردار کی چند جھلکیاں اور اِیمان افروز واقعات سُننے کی سعادت حاصل کریں گے۔ آئیے! پہلے ایک نصیحت آموز واقعہ سنئے ، چنانچہ
تکبُّر سے اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کی ناگواری
خلیفۂ اعلیٰ حضرت مولانا سیِّد ایُّوب علی رَضَوی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کا بیان ہے ، ایک صاحِب اعلیٰ حضرت ، اِمامِ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami