Share this link via
Personality Websites!
اپنی خدمات فراہم کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ کتابیں لکھنے اور تحقیق کرنے کی اَہلیت رکھنے والےمَدَنی عُلَما کو علمی وتحقیقی شعبہ “ المدینۃ العلمیہ (Islamic Research Center) “ میں موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ مَدَنی عُلَما کو انگلش ، عَرَبی اور چائنیز وغیرہ زبانیں سکھاکرمختلف ملکوں میں جامعات ، مدارِس ، مساجد اور دَارُالسُّنَّۃ میں بھیجا جاتا ہے۔ اب تک100 سے زائد مَدَنیعُلَما بیرونِ ملک مختلف خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
(6)فرمانِ اعلیٰ حضرت : تصنیف(یعنی کتاب لکھنے)کی قابلیت رکھنے والوں کو نذرانے دے کر اُن سے مذہب کی حمایت اور بدمذہبوں کے رَدّ میں مفید کتب و رسائل تصنیف کرائے(یعنی لکھوائے)جائیں۔ اور (7)تصنیف شُدہ(لکھے گئے)رسائل عمدہ اور خوش خط چھاپ کر ملک میں مُفت شائع کئے جائیں۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے اِن دونوں اُصولوں پر عمل کرتے ہوئے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ کی صورت میں کم وبیش 22سال سے تحریری کام سرانجام دینے کی سعادت حاصل کررہی ہے ، اس عرصے میں622کے قریب کتب ورسائل مکتبۃ المدینہ کے تعاون سے شائع ہوکر منظرِعام پر آچکے ہیں اور320 سے زائد کتب و رسائل کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا جاچکا ہے جبکہ درجنوں کتابوں کا ترجمہ جاری ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ “ مجلس تقسیمِ رسائل “ کے تحت کثیر عاشقانِ رسول تک مفت کتب و رسائل اور “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پہنچائے جاتے ہیں ، جبکہ کثیر عُلَمائے اَہلِ سُنّت اور دیگر شخصیّات کو ماہانہ بنیاد پر بھی کتب و رسائل تحفے کے طور پر پیش کئے جاتے ہیں۔
(8)فرمانِ اعلیٰ حضرت : شہروں شہروں آپ کے سفیر نگران رہیں ، جہاں جس قسم کے مُبَلِّغ یا تصنیف (کتاب لکھنے)کی حاجت ہو آپ کو اِطلاع دیں۔ آپ دُشمنِ اسلام کے مقابلے میں اپنے عُلَماء ، میگزین اور رسالے بھیجتے رہیں۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami