Share this link via
Personality Websites!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
فکرِ اعلیٰ حضرت اور دعوتِ اسلامی
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!عاشقانِ رسول کی دینی تحریکدعوتِ اسلامی ، عِلْمِ دین کو پھیلانے اور دِینِ متین کی خدمت کرنے میں اعلیٰ حضرت ، امامِ اَہلسنّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے تحریر کردہ10روشن اُصولوں پرعمل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ آئیے!وہ10 اُصول اور ان کی روشنی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی مختصراًدِینی خدمات ملاحظہ کیجئے :
(1)فرمانِ اعلیٰ حضرت : عظیمُ الشَّان مدارِس کھولے جائیں جن میں تعلیم کا باقاعدہ سلسلہ ہو۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ اس مقصد کے تحتعاشقانِ رسول کی دینی تحریکدعوتِ اسلامی نے ملک و بیرونِ ملک 602جامعات المدینہ( بوائز اینڈ گرلز) ، 2980مدارس المدینہ( بوائز اینڈ گرلز) اور 53 دارُ المدینہ ( بوائز اینڈ گرلز)قائم کئے ہیں۔
(2)فرمانِ اعلیٰ حضرت : طلبہ کو وظائف ملیں کہ کسی بھی طرح اُن میں شوقِ عِلْمِ دِین پیدا ہو۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہعاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی مدارس و جامعات کے رہائشی طلبہ کو بہترین تعلیمی نظام کے ساتھ ساتھ اُنہیں کھانے پینے ، رہائش اور مجلس طِبِّی علاج کے تحت مفت میڈیکل کی سہولیات بھی فراہم کرتی ہے ، جبکہ تَخَصُّصْ فِی الْفِقْہ یعنی شرعی مسائل میں مہارت کا کورس اورتَخَصُّصْ فِی الْحَدِیْث یعنی عِلْمِ حدیث میں مہارت کا کورس کرنے والے طلبہ کی خدمت میں ان سہولیات کے علاوہ تعلیمی اخراجات کے لئے مناسب رقم بھی پیش کرتی ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami