Share this link via
Personality Websites!
جواب دے کر کچھ دیر خاموش رہے اور پھر پوچھا : کوئی کام ہے؟انہوں نے عرض کی کچھ نہیں ، حضور!صِرْف مزاج پوچھنے کےلیے آیا تھا۔ ارشاد فرمایا : عنایت و نوازش۔ اور کافی دیر خاموش رہنے کے بعد پھر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے مخاطب ہوکر فرمایا ، کچھ فرمائیے گا؟انہوں نے پھر نَفی میں جواب دیا۔ اس کے بعد اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے وہ شیرینی مکان میں بھجوادی۔ اب وہ صاحب تھوڑی دیر بعد ایک تعویذ کی درخواست کرتے ہیں۔ اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نےارشاد فرمایا : میں نے تو آپ سے3بار پوچھا تھا مگر آپ نے کچھ نہیں بتایا ، اچھا تشریف رکھئے اوراپنے بھانجے علی احمد خان صاحب (جو تعویذ دیا کرتے تھے )کےپاس سےتعویذ منگا کران صاحب کو عطا فرمایااور ساتھ ہی حاجیکفایتُ اللہ صاحب رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا اشارہ پاتے ہی مکان سے وہ مٹھائی کی ہانڈی منگوا کر سامنے رکھ دی۔ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے وہ مٹھائی ان الفاظ کے ساتھ واپس فرمادی کہ “ اس ہانڈی کو ساتھ لیتے جائیے ، میرے یہاں تعویذ بکتا نہیں ہے۔ “ انہوں نے بہت کچھ معذرت کی ، مگر قبول نہ فرمایا ، بالآخر بے چارےاپنی مٹھائی واپس لیتے گئے۔ (حیاتِ اعلی حضرت ، ص۹۲ملخصاً)
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی 80 سے زائد شعبہ جات میں دینِ متین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے ، انہیں شعبہ جات میں سے ایک شعبہ دارالسنہ بھی ہے ہے جس کے تحت عاشقان رسول کی تنظیمی واخلاقی تربیت کی جاتی ہے ، اس کے لئے مختلف مدنی مراکز میں دارالسنہ کا قیام کیا جاتاہے ، جس میں مدنی مراکز میں آنے والے عاشقان رسول کو علم دین ، سنتیں و آداب سکھائے جاتے ہیں ، درست قرآن پاک پڑھنا سکھایا جاتا ہے ، نیز جو عاشقانِ رسول ، اللہ کی راہ میں مدنی قافلے میں سفر کرتے ہیں انہیں سفر سے پہلے سفر کے آداب ، سفر کی سنتیں ، اور مدنی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami