Share this link via
Personality Websites!
بخش دے میری ساری خطائیں کھول دے مجھ پر اپنی عطائیں
برسادے رَحمت کی بَرکھا یااللہ مری جھولی بھر دے
خیر! اللہ پاک نے ہمیں بخشش و مغفرت کا ایسا ذریعہ عطا فرمایا ، ہم پر لازم ہے کہ زبان سے بھی اس کا شکر ادا کریں اور ساتھ ہی ساتھ عملی طور پر بھی شکر کی ادائیگی کے لئے گُنَاہوں سے بچیں ، ماہِ رمضان اب چند دِن کا مہمان ہے ، جلد ہی رخصت ہو جائے گا ، اَصْل شکرِ رمضان یہ ہے کہ ہم ماہِ رمضان کے بعد بھی ذوقِ رمضان برقرار رکھیں اور گُنَاہوں سے بچ کر نیکیوں بھری زندگی گزاریں ، اے کاش!ماہِ رمضان کے صدقے میں ساراسال ہی ہمیں پانچوں نمازیں تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ مسجد کی پہلی صف میں اداکرنے کی سعادت ملتی رہے ، ہماری کبھی بھی نمازقضا نہ ہو۔ تلاوتِ قرآن کا ذوق و شوق بھی باقی رہے ، اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
شُکر کسے کہتے ہیں
امامُ الطَّائِفہ (یعنی اولیا کے امام) حضرت جنید بغدادی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی عمر مبارک 7 سال تھی ، آپ حضرت سری سقطی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خِدْمت میں رہا کرتے تھے ، ایک روز حضرت سری سقطی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ تشریف فرما تھے ، دیگر لوگ بھی حاضِر تھے ، شُکر کے متعلق بات چل رہی تھی ، حضرت سری سقطی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے حضرت جنید بغدادی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سے فرمایا : بیٹا! تم بتاؤ! شُکر کیا ہے؟حضرت جنید بغدادی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے عرض کیا : اَنْ لَّا تَعْصِیَ اللہَ بِنِعْمَۃٍ یعنی نعمت کے بدلے میں اللہ پاک کی نافرمانی نہ کرنا ، یہ شُکر ہے۔ ([1])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami