• khutba bismillah

Personality Websites!

  • About Muhammad صلی اللہ علیہ وسلم
  • Abdul Qadir Jilani رحمۃ اللہ علیہ
  • Imam Ahmed Raza رحمۃ اللہ علیہ
  • Maulana Ilyas Qadri
  • Haji Ubaid Raza
  • Mufti Qasim Attari

Countries Websites

  • Pakistan
  • USA
  • Canada
  • UK
  • Korea
  • Australia
  • Bangladesh

Popular Websites

  • Hajj and Umrah
  • Darul Ifta Ahlesunnat
  • Al Quran Karim
  • Obligatory Knowledge
  • Islamic Sisters
  • New Muslim
  • Special Persons
  • Muslim Funeral
  • Tree Plantation
  • Build Masajid
  • Faizan Online Academy
  • Monthly Magazine
  • Rohani Ilaj
Al Quran Books Madani Channel
dawateislami logo
Magazine Courses Media
Donate
    Donate
    • Home arrow icon
    • Islamic Speeches arrow icon
    • فضیلت کا معیار تقوی ہے arrow icon
    • page 23
    book-logo
    book_icon
    فضیلت کا معیار تقوی ہے
    Share
    close

    Share this link via

    zoom-in
    zoom-out
    full screen
    • zoom-in
    • zoom-out
    • full screen
    GO

    دوسروں سے بہتر ہوتا۔ آئیے!بطورِ ترغیب اس ضمن میں ایک حدیثِ مبارکہ اور اس کی شرح سنتے ہیں اور اس سے مدنی پھول چُنتے ہیں ، چنانچہ

    حضرت عبدُالله ابنِ عمررَضِیَ اللہُ  عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ رسولُ الله صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ایک لشکر بھیجا اوران پر حضرت اُسامہ بن زید رَضِیَ اللہُ  عَنْہُ کو امیر بنایا تو بعض لوگوں نے ان کی اِمارت(سرداری)میں اعتراض کیا تو رسولُ الله صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : اگر تم لوگ ان کے امیر ہونے میں طنز کرتے ہو تو تم ان کے والد کے امیر ہونے میں بھی اس سے پہلے طنز کرتے تھے ، اللہ پاک کی قسم! وہ امیری کے لائق تھے اور وہ مجھے لوگوں سے زیادہ پیارے تھے اور یہ بھی ان کے بعد مجھے لوگوں میں زیادہ پیارے ہیں۔ (بخاری ، کتاب المغازی ، باب بعث النبی اسامۃ … الخ ، ۳ / ۱۶۱ ، حدیث : ۴۴۶۹)

    حکیم الاُمَّت حضرت مفتی احمدیار خانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ بیان کردہ حدیثِ پاک کی شرح میں فرماتے ہیں : حضرت اُسامہ اِبْنِ زید(رَضِیَ اللہُ  عَنْہُ)کو حضورِاَنور صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے اپنی حیات شریف میں بہت بار امیرِ لشکر بنایا تھا(اسی طرح) وفات کے قریب بھی ایک لشکر پر آپ(رَضِیَ اللہُ   عَنْہُ) ہی کو امیر بنایا اسے سریَۂ اُسامہ کہتے ہیں۔ جب پہلی بار اُنہیں امیر بنایا تب یہ واقعہ پیش آیا یا ہر دَفْعہ یہ ہی واقعہ ہوا کہ لوگ ان کی اِمارت(سرداری)پر اِعْتراض کرتے رہے۔ یہ طعن (طنز)کرنے والے مُنافقین اور عرب کے بَدَوِی(صحراؤں میں رہنے والے)لوگ تھے جو حضرت زیداور (حضرت)اُسامہ ابنِ زید(رَضِیَ اللہُ  عَنْہُمَا) کی اِمارت(سرداری)پر اس لیے اِعتراض کرتے تھے کہ یہ حضرات غُلام تھے اور اہلِ عرب کبھی غلاموں کو کسی کا سردار نہیں بناتے تھے اسلام نے غُلاموں کو اُٹھا کر سردار بنادیا ۔ (مزید فرماتے ہیں : ) اسلام میں غُلامی آزادی کا فرق غلط ہے یہاں ہر مؤمن غُلام ہو یا آزاد سب برابر ہیں ، عظمت تقوے سے  ہے ، حضور صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنے اس عمل سے یہ فرق توڑ دیا۔ (مرآۃ المناجیح ، ۸ / ۴۶۵ملتقطاً)

    صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد


     

     

    zoom-in
    zoom-out
    full screen
    • zoom-in
    • zoom-out
    • full screen
    GO

    BOOK TOPIC

    left-arrow
    • دُرُود شریف کی فضیلت
    • زرد چہرے والا موچی
    • سب سے زیادہ عزت والا کون؟
    • متقی کی دُعائیں قَبول ہوتی ہیں
    • لکڑیاں سوناکیسے بنیں۔ ۔ ؟؟
    • مُتَّقِی لوگوں کے اَوْصاف
    • نیک عمل نمبر 11 کی ترغیب :
    • تقویٰ کسے کہتے ہیں؟
    • تقوے کی اقسام
    • کیا یہ بھی مجھ سے بہتر ہو سکتا ہے؟
    • شعبہ ائمہ مساجد :
    • خوشبو کی سنّتیں اور آداب :
    • دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں
    • (1)شبِ جُمعہ کادُرُود
    • پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں
    • (2)تمام گُناہ مُعاف
    • (3)رَحْمت کے ستّر دروازے
    • (4)چھ لاکھ دُرُودشریف کاثواب
    • (5)قُربِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
    • (6)دُرُودِ شَفَاعت
    • (1) ایک ہزار د ن کی نیکیاں
    • (2)گویا شبِ قدر حاصل کرلی
    • خوشبو کی بقیہ سنّتیں اور آداب
    • * ادائے قرض کی دعا
    • دعائے امیرِ اَہلِ سُنّت
    footer logo

    Dawateislami is one of the great Islamic organizations in the world.

    Important

    • Social and Welfare
    • Books
    • Islamic Events
    • Magazine
    • Activities
    • Islamic Education

    Mobile Apps

    • Sirat ul Jinan
    • Al Quran ul Kareem
    • Prayer Times
    • Faizan e Hadees
    • Digital Services
    • Kalma & Dua

    Contact Us

    • phone (+92) 21-34921388-93
    • phone (+92) 21-111-25-26-92
    • emial support@dawateislami.net
    • pin location Global Madani Markaz, Faizan-e-Madina, Near Capital Telephone Exchange, Main University Road, Karachi, Pakistan

    ©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami