Share this link via
Personality Websites!
فِرشتوں کے سردار حضرت جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمتِ اقدس میں انتہائی تیز رفتار سُواری بُراق لے کر حاضر ہوئے ، فرشتوں نے آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو دُولہا بنا دیا ، نہایت احترام کے ساتھ بُراق پر سُوا رکیا گیا ، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَآناً فاناً مکۂ مکرمہ سے بیتُ المقدس پہنچے ، سارے نبیوں نے آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا اِستقبال کیا ، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے سارے نبیوں کی اِمامت فرمائی ، معراج کی رات آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے سارے آسمانوں کی سیر فرمائی اوراس کے عجائبات دیکھے ، معراج کی رات آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ہرہر آسمان پر انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کواپنی زِیارت سے نوازا ، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تشریف آوری پر نبیوں نے مُبارکبادیاں پیش کیں ، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سِدرَۃُ المُنتَہٰی پہنچے ، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اُس مقام پر پہنچے کہ جس سے آگے بڑھنے کی کسی کی مجال نہیں ، یہاں تک اُس مقام پر جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام نے بھی آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے معذرت کی ، آپ اُس مقام پر پہنچے جہاں عقل و خِرَد کی بھی رسائی نہیں ، معراج کی رات آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اِنعاماتِ اِلٰہیہ سے نوازے گئے ، آپ کوخصوصی اِنعامات عطاہوئے ، معراج کی رات آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کوابتداءً 50نمازوں کا تحفہ اللہ پاک کی بارگاہ سے عطا ہوا جو تخفیف کے بعد پانچ نمازوں کی صورت میں ہم پر فرض کیا گیا ، معراج کی راتآپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے جنّت اور دوزخ کی سیر فرمائی ، اللہ پاک کا خاص قُرب حاصل کیا اور سر کی آنکھوں سے خالق و مالکِ کائنات کا دِیدا ر کیا۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!معراج کی رات اللہپاک نے سرورِکائنات ، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami