Share this link via
Personality Websites!
الميت ، ۳ / ۱۷۶) * اور دفن کےبعد میّت کےمکان پر آنا اورتعزیت کر کے اپنے اپنے گھر جانا اگر اتفاقاً ہو تو حرج نہیں اور اس کی رسم کرنانہ چاہئے اور میّت کے مکان پر تعزیت کے ليے لوگوں کا مجمع کرنا دفن کے پہلےہو یا بعد اسی وقت ہویا کسی اور وقت خلاف اَولیٰ ہے اورکریں تو گناہ بھی نہیں۔ ( بہار شریعت ، ۱ / ۸۵۳) * جوایک بار تعزیت کرآئےاسےدوبارہ تعزیت کےليےجانا مکروہ ہے۔ (الدر المختار ، کتاب الصلاۃ ، باب صلاۃ الجنازۃ ، ج۳ ، ص۱۷۷)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
* امیری و غریبی کے شر سے نجات کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابِق “ امیری و غریبی کے شر سے نجات کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔ وہ دُعایہ ہے :
اَللّٰھُمَّ اِنَّی اَعُوْذُ بِکَ مِنْ فِتْنَۃِ النَّارِ وَ عَذَابِ النَّارِ وَمِنْ شَرِّ الْغِنَی وَالْفَقْرِ۔
ترجمہ : اے اللہ! میں آگ کی آزمائش اور قبر کے عذاب اور مالداری اور غربت کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
(فیضانِ دعا ، ص ۳۱۹)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
* اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )
فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ (جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷)
آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے “ اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami