Share this link via
Personality Websites!
ان کے عیبوں کو اُچھالنے سے بازرہیےکہ غیبت کرنے والوں ، چُغل خور وں اورپاکباز لوگوں کے عیب تلاش کرنے والوں کواللہ پاک (قیامت کے دن)کُتّوں کی شکل میں اُٹھائے گا۔ (اَلتَّرغِیب وَالتَّرہِیب ج۳ص۳۲۵ حدیث ۱۰) اسی طرح سُود ی کاروبار کے ذریعے حرام روزی کمانے ، کھانے سے بھی بچتے رہیے کیونکہ سُود کا ايک دِرہم لينااللہ پاک کے نزديک اس بندے کے حالتِ اسلام میں 33 مرتبہ بدکاری کرنے سے زيادہ بڑا گناہ ہے۔ ( مجمع الزوائد ، کتاب البیو ع ، باب ماجاء فی الربا ، الحدیث : ۶۵۷۴ ، ج۴ ، ص ۲۱۱)
لہٰذا حلال روزی کمائیے ، پنج وقتہ نمازِ باجماعت کی عادت بنائیے ، دونوں جہاں میں کامیابی نصیب ہوگی ۔ اِنْ شَآءَ اللہ
اے عاشقانِ مصطفیٰ!ہاتھوں ہاتھ سچّا عہد کیجئے کہ آیندہ ہم کبھی کسی کی غیبت نہیں کریں گے ، اِنْ شَآءَاللہ ، اب کوئی نماز قضا نہیں ہوگی اِنْ شَآءَاللہ ، ماں باپ کا دِل نہیں دُکھائیں گے اِنْ شَآءَاللہ ، کسی کا بھی مال ناحق نہیں کھائیں گے اِنْ شَآءَاللہ ۔ جوصاحبِ نصاب ہیں نیّت کریں کہ پوری پوری زکوٰۃ ادا کریں گے۔ اِنْ شَآءَاللہ
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام مدنی قافلہ :
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!نیکیاں کرنے ، گُناہوں سے بچنے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے ذِیلی حلقے کے 12دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے۔ ذیلی حلقے کے 12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام مدنی قافلہ بھی ہے۔ الحمد للہ شیخ طریقت امیر اہلسنت نے ہمیں ایک مدنی مقصد عطا کیا ہے اور وہ مدنی مقصد یہ ہے کہ “ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ ۔ ساری دنیا کے لوگوں کی اِصْلَاح کی کوشِش کے لئے ، راہِ خُدا میں سَفَر کرنے کیلئے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami