Share this link via
Personality Websites!
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
رَجَب میں یہ دُعا پڑھنا سُنّت ہے!جب رَجب کا مہینا آتاتو نبیِّ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ یہ دُعا پڑھتے تھے : اَ للّٰھُمَّ بَارِک لَنَا فِی رَجَبٍ وَّشَعبَانَ وَبَلِّغنَارَمَضَان۔
یعنی اے اللہ پاک!تُو ہمارے لیے رَجب اور شعبان میں بَرَکتیں عطا فرمااور ہمیں رَمَضان تک پہنچا ۔
(اَلمُعجَمُ الاَ وسَط لِلطّبَرانی ج3ص85حدیث 3939)
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! * عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ رجب المرجب کا بابرکت مہینہ جاری ہے اس مہینے میں شبِ معراج کو خالقِ کائناتنے ہمارے آقا ، شبِ اسریٰ کے دُولہا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ایک عظیم مُعجزہ عطا فرمایا ، معراجِ مصطفی کی کیا کیا حکمتیں ہیں ، معراج کی نورانی رات میں کیا کیاواقعات رُونما ہوئے ، کیسی کیسی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami