Share this link via
Personality Websites!
دُنیا اور آخرت کی ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ آئیے! تَرْغیب کے لئے مدنی قافلے کی ایک مدنی بہار سنیئے!
ہند کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے : دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستگی سے قبل میں گناہوں کے مرض میں مبتلا تھا ، شراب پیتا ، گالیاں بکتااور والدین و اَہْلِ محلہ کو خوب تنگ کرتا ، آخر کار میری قسمت کا ستارہ چمکا اور میری ملاقات دعوتِ اسلامی کے ایک ذِمَّہ دار اسلامی بھائی سے ہو گئی ، انہوں نے انفرادی کوشش کرتے (یعنی سمجھاتے) ہوئے مجھے مدنی قافلے میں سَفَر کرنے کی ترغیب دلائی ، مجھ سے انکار نہ ہو سکا اور میں فورًا 3 دِن کے مدنی قافلے کا مُسَافِر بن گیا ، عاشقانِ رسول کی صحبت ملی اور شیخ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسائل بھی سننے کو ملے ، جس کی برکت سے میں نہ صِرْف نماز پڑھنے والا بن گیا بلکہ دوسروں کو نمازِ فجر کے لئے جگانے اورمدنی قافِلوں کا مُسَافِر بنانے والا بن گیا۔ اس وقت میں ایک مسجد میں مؤَذِّن ہوں اور خوب دینی کاموں کی دھومیں مچا رہا ہوں۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!واقِعۂ معراج سے جہاں اس کی چند حکمتیں معلوم ہوئیں ، وہیں یہ بھی مَعْلُوم ہواکہ انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام بےمثل و بے مثال ہیں ۔ ان کی شان وعظمت کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ جب پیارے آقا ، محمدِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمبُراق پر سوار
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami