Share this link via
Personality Websites!
معراجِ مصطفی کی ایک اور حکمت :
(12) : ایک حکمت یہ بھی بیان کی گئی ہے کہ اذان سکھانے کے لیے معراج کروائی گئی ، علامہ ابنِ حَجَر عسقلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : حضرت علی کَرَّمَ اللہُ وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے حدیث ہے کہ اللہ پاک نے اپنے رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو جب اذان سکھانے کااِرادہ فرمایا توجبرئیل عَلَیْہ السَّلَامایک سواری لے کرآئے ، جس کوبُراق کہا جاتا تھا ، آپ اس پرسُوار ہوئے۔ (فتح الباری ، ج۳ ، ص۶۸)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک کام “ مدنی قافلہ “
پیارے اسلامی بھائیو! دُنیا اور آخرت کی بھلائیاں پانے ، نمازوں کا پابند بننے ، اپنی اور دوسروں کی اِصْلَاح کی کوشش کرکے ثواب کا ذخیرہ جمع کرنے کے لئے عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور جتنا ہو سکے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملاً حِصَّہ لیجئے۔ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں ایک کام ہے : مدنی قافلہ۔ الحمد للہ! دِیْن کی تبلیغ کے لئے دُنیا بھر میں سُنّتوں کا ڈنکا بجانے کے لئے ، خود نمازوں کی پابندی کرنے اور دوسروں کو نمازوں کا عادِی بنانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہر ماہ ہزاروں اسلامی بھائی مدنی قافلوں میں سَفَر کرتے اور مختلف علاقوں میں جا کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتے ہیں ، آپ بھی ہمت کیجئے ، اللہ پاک کے دِین کو وقت دیجئے ، اللہ کریم نے ہم پر کیسے کیسے انعام فرمائے ، ہمیں سانسیں عطا کیں ، روزانہ ہمیں رزق عطا فرماتا ہے ، ہماری مشکلات حَل فرماتا ہے ، ہمیں ہاتھ پیر دئیے ، ناک ، کان ، آنکھ ، زبان کی نعمت عطا فرمائی ، اُسی رَحْمٰن ورَحِیْم مالک کے اَحْکَام پر عَمَل کیجئے ، اس کے دِین کو دُنیا بھر میں پھیلانے کے لئے وقت نکالئے اور اس نیک مقصد کے لئے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہ!
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami