Share this link via
Personality Websites!
کی فضیلت کا اِظہار ہو(معارج النبوۃ ، رکن سوم ، ص۸۵) چنانچہ۔ حضرت اَنس رَضِیَ اللہُ عَنْہُسے روایت ہے ، نبیِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اِرشاد فرماتے ہیں : پھر میں بیتُ المقدس میں داخل ہوا ، پس میرے لیے سارے انبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمکوجمع کیا گیا ، تو جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلام نے مجھے آگے کیا ، یہاں تک کہ میں نے سب کی اِمامت کروائی۔ (سنن نسائی ، ص۸۱ ، حدیث : ۴۴۸)
اے عاشقانِ مصطفی ، معراج والی رات سرورِ کائنات ، محبوبِ رَبِّ ارض و سمٰوٰت نے نبیوں کی امامت کے ساتھ ساتھ آسمانوں پر فِرشتوں کی اِمامت بھی فرمائی تاکہ فِرشتوں پربھی آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی افضلیت ظاہرہو۔ (معارج النبوۃ ، رکن سوم ، ص۸۵)غرض کہ جدھر جدھر سےحضور کا گُزر ہوا ، حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی افضلیت کو ان پر ظاہر فرمایا گیا۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
معراجِ مصطفی کی ایک اور حکمت :
(6) : اللہتبارک وتعالیٰ قرآنِ کریم میں پارہ11 ، سُوْرَۃُ التَّوبہ ، آیت نمبر 111 میں اِرشاد فرماتا ہے :
اِنَّ اللّٰهَ اشْتَرٰى مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ اَنْفُسَهُمْ وَ اَمْوَالَهُمْ بِاَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَؕ-
تَرْجَمَۂ کنز العرفان : بیشک اللہ نے مسلمانوں سے ان کی جانیں اور اُن کے مال اس بدلے میں خرید لئے کہ ان کے لیے جنّت ہے۔
اس آیتِ کریمہ میں ہے کہ اللہ پاک مومنوں کے جان و مال کا خریدار ہے اور مومن بیچنے والے ہیں ، مَبیع(بیچی جانے والی چیز)مؤمنین کے جان و مال ہیں اور ثمن(عوض و قِیمت)جنّت ہے۔ یہ سودا محبوبِ ربُّ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami