Share this link via
Personality Websites!
مُسلسل نُقْصان پہنچا رہا ہے مگر جب تک یہ نُقْصان جانوروں تک مَحْدُود ہے میں صبر کروں گا اِس کے بعد نہیں ۔ پھر دو (2)سال کا عرصہ گُزرگیا مگر سانپ نے کسی کو نہیں ڈَسا ، اَہْلِ خانہ بھی اپنے جانوروں کے نُقْصان کو بُھول گئے۔ پھر ایک دن سانپ نے اُن کے غُلام کو ڈَس لِیا۔ اُس بے چارے نے مَدَد کے لئے اپنے مالک کو پُکارا مگر اِس سے پہلے کے مالک اُس تک پہنچتا ، زَہْر کی وجہ سے غُلام کا جِسْم پَھٹ چُکا تھا۔ اب وہی شخص پریشان ہوکر کہنے لگا : اُس سانپ کا زہر تو بہت خطرناک ہے ، اُس نے جس جس کو ڈَسا وہ فوراً مَوْت کے گھاٹ اُتر گیا ، اب کہیں یہ میرے گھر والوں میں سے کسی کو نہ ڈَس لے۔ کئی دن اِسی پریشانی میں گُزر گئے کہ اُس سانپ کا کیا کِیا جائے؟دَولت کی حرْص نے ایک بار پھر اُس شخص کی آنکھوں پر پَٹّی باندھ دی اور اُس نے یہ کہہ کر اپنے گھر والوں کو مُطْمَئِن کردِیا کہ اگرچہ اُس سانپ کی وجہ سے ہمیں نُقْصان ہورہا ہے مگر سونے کے انڈے بھی تو ملتے ہیں لہٰذا ہمیں زیادہ پریشان نہیں ہونا چاہئے۔ کچھ دِنوں بعد سانپ نے اُس کے بیٹے کو ڈَس لِیا۔ فوراً تِرْیاق (یعنی زہر کا اثَر ختم کرنے والی دَوا) کا اِنْتِظام کیا گیا لیکن اُس کا کوئی فائدہ نہ ہوا اور اُس لڑکے کی مَوْت واقع ہوگئی۔ جوان بیٹے کی مَوْت میاں بیوی پر بجلی بن کر گِری اور وہ دونوں غَضَبْناک ہوکر کہنے لگے : اب اس سانپ میں کوئی بھلائی نہیں ، بہتر یہی ہے کہ اِس مُوذی کو فوراً قتل کردِیا جائے ۔ سانپ نے اُن کی یہ باتیں سُنیں تو وہ کچھ دِنوں کے لئے غائب ہوگیا ، اِس طرح اُنہیں سونے کا انڈہ بھی نہ مِل سکا۔ جب کافی عرصہ گُزر گیا تو سونے کا انڈہ نہ ملنے کی وجہ سے اُن کی لالچی طبیعت میں بے چینی ہونے لگی چُنانچہ وہ دونوں میاں بیوی سانپ کے بِل کے پاس آئے اور دُھونی دے کر گویا اُسے صُلح کا پیغام دِیا ۔ حَیْرت انگیز طور پر وہ واپس آگیا اور اُنہیں پھر سے سونے کا انڈہ ملنے لگا۔ مال و دَولت کی حرْص نے اُنہیں اندھا کردِیااور وہ اپنے بیٹے اور غُلام کی مَوْت کو بھی بُھول گئے۔ پھر ایک دن سانپ نے اُس کی زَوْجہ کو سوتے میں ڈَس لِیا ، عورت چلّائی تو شوہر نے فوراً تِرْیاق کے ذریعے اُس کا عِلاج کرنا چاہا مگر تھوڑی ہی دیر میں اُس نے بھی تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔ اب وہ لالچی شخص اکیلا رہ گیا تو اُس نے سانپ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami