Share this link via
Personality Websites!
ممانعت اس صورت میں ہے جبکہ وہ خُوشبو اجنبی مَردوں تک پہنچے ، اگر وہ گھر میں عطر لگائیں جس کی خُوشبو خاوند یا اولاد ، ماں باپ تک ہی پہنچے تو حرج نہیں۔ ([1]) *اسلامی بہنوں کو ایسی خُوشبو نہیں لگانی چاہیے جس کی خُوشبو اُڑکر غیرمَردوں تک پہنچ جائے۔ ([2]) * فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : عورت جب خُوشبو لگا کر کسی مجلس کےپاس سے گزرتی ہے تووہ ایسی اور ایسی ہے یعنی بَدکارہ ہے۔ ([3])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
*نظرِ بد لگنے پر پڑھنے کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابِق “ نظرِ بد لگنے پر پڑھنے کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔ وہ دُعایہ ہے :
بِسْمِ اللہِ اَللَّہُمَّ اَذْھِبْ حَرَّھَا وَ بَرْدَھَا وَ وَصَبَھَا ۔
ترجمہ : اللہ پاک کے نام سے ، یا الٰہی! اس کی گرمی اور سردی اور اس کی مصیبت دور کر دے۔ (خزینۂ رحمت ، ص ۱۴۹)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )
فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ (جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷)
آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے “ اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔
(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ لوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami