Share this link via
Personality Websites!
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!حرصِ مال و زَر سے بچنے ، نیکیوں کی حرص اپنے دل میں پیدا کرنے اور دِین کا خُوب خُوب دینی کام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے ، اَلْحَمْدُلِلّٰہ دعوتِ اسلامی تادمِ تحریر80 سے زائد شُعبہ جات میں دِین کا کام کر رہی ہے ، اِنہی میں سے ایک شعبہ “ دَارُالسُّنَّہ “ بھی ہے۔
شیخِ طریقت ، ا میرِِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کی خواہش کو پوراکرتے ہوئے نیکی کی دعوت کو مُؤَثرانداز میں عام کرنے کے لئے ملک و بیرونِ ملک “ دَارُالسُّنَّہ “ کے نام سے شعبہ قائم ہے جس میں دُور و نزدیک سے اسلامی بھائی آکر قیام کرتے ، عاشقانِ رسول کی صحبت میں سنّتوں کی مدنی تربیت پاتے اور پھرقُرب وجَوار میں جا کر نیکی کی دعوت کے مدنی پھول مہکاتے ہیں۔ دَارُالسُّنَّہ میں اسلامی بھائی موجود ہوتے ہیں ، راہِ خدا میں چند گھنٹے یا چند منٹ پیش کرنے والابھی یہاں سے علمِ دین کے مَدَنی پھول چُن سکتاہے۔
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! عِلْمِ دِین حاصِل کرنے ، نیکیوں کی حرص پیدا کرنے ، دُنیا و مالِ دُنیا کی حرص سے بچنے اور گُناہوں سے پیچھا چُھڑانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے دینی ماحول سے ہردم وابستہ ہوجائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحِصَّہ لیجئے۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک ہفتہ وار کام مدنی مذاکرہ بھی ہے۔ شیخِ طریقت ، ا میرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ سے عَقائد و اَعمال ، شَریعَت و طَرِیْقَت ، تاریخ و سیرت ، طِبابَت و رُوحانیت وغیرہ مختلف مَوضُوعات پر سوالات (Questions)کئے جاتے ہیں اور آپ دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ انکے جوابات (Answers) عطا فرماتے ہیں۔ اس کو دعوتِ اسلامی کی اِصْطِلَاح میں مَدَنی مُذاکَرہ کہا جاتا ہے اور بروز ہفتہ(Saturday) بعدِ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami