Share this link via
Personality Websites!
جیب میں رَقَم اِس لئے نہیں رکھتا کہ دُنْیَوِی دَولت دل سے لگی رہے گی اور یہ مجھے گوارا نہیں ، لہٰذا میں ضرورت پڑنے پر رَقَم سیدھی جانب والی جیب میں ہی رکھتا ہوں۔ ( فکرِ مدینہ ، ص۱۲۱)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہمیں بھی چاہئے کہ اسلاف و بُزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے نقشِ قدَم پر چلتے ہوئے غیر ضروری مال کا خیال اپنے دل سے نکال کر قناعت کی دولتِ لا زوال سے خُود کو مالا مال کریں ، یقین کیجئے کہ اگر قناعت کی دولت ہمیں نصیب ہوگئی تو حرصِ مال کی آفت سے خُود بخُود نجات حاصِل ہوجائے گی ۔
کتاب “ حرْص “ کا تعارف
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! مکتبۃ المدینہ سے کتاب بنام “ حرْص “ شائع ہوئی ہے ، جس میں حرْص و قناعت کے مُتَعَلِّق انتہائی اَنمول مَعْلومات فراہم کی گئی ہیں مثلاًحرْص کسے کہتے ہیں؟حرْص کِن کِن چیزوں میں ہوسکتی ہے؟اِس کی کتنی قسمیں ہیں؟ہمیں کون سی چیزوں کی حرْص رکھنی چاہئے؟ کن اَشیاء کی حرْص دُنیا و آخرت کے لئے نُقْصان دہ ہے؟ ایسی حرْص کو کیسے ختم کیا جاسکتا ہے؟مال کی حرْص کب اَچّھی ہے اور کس صورت میں بُری ہےنیز اِس کے ساتھ ساتھ قناعت کے فضائل و بَرَکات اور قناعت سے مُتَعَلِّق بُزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے واقعات بھی اس کتاب میں موجود ہیں ، لہٰذا تمام اسلامی بھائیوں سے مدنی اِلتجا ہے کہ مکتبۃ المدینہ سے اس کتاب کو ھَدِیَّۃً حاصِل کرکے نہ صِرْف خُود اس کا مُطالَعَہ کیجئے بلکہ دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دِلائیے۔ اس کتاب کودعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے رِیڈ(یعنی پڑھا) بھی جا سکتا ہے ، ڈاؤن لوڈ (Download)بھی کیا جا سکتا ہے اور پرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کیا جا سکتا ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami