Book Name:Sara Quran Huzoor Ki Nemat Hai
آپ کا چاہا ربّ کا چاہا ربّ کا چاہا آپ کا چاہا
ربّ سے ایسی چاہت والے تم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
ربّ کے پیارے راج دُلارے ہم ہیں تمہارے تم ہو ہمارے
اے دامانِ رحمت والے تم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول !ابھی ہم نے چندواقعات ، آیاتِ مبارکہ ، ان کے تفسیری نکات اور شانِ نزول کے واقعات سنے ، جن سے سرکارِ دو عالم ، نورِ مجسم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شان ظاہر ہو رہی ہے ، اس میں شک نہیں کہ اگرقرآنِ کریم کو بنظرِ ایمان دیکھا جائے تو پورا قرآن حضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نعت ہے۔ آئیے! اس کی مزید کچھ جھلکیاں ملاحظہ کرتے ہیں۔
اللہ پاک پارہ 30 سورۂ کوثر آیت نمبر 1میں یوں ارشاد فرماتاہے :
اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَؕ(۱) (پارہ30 ، سورۃالکوثر : 1)
ترجمہ کنز الایمان : اے محبوب بے شک ہم نے تمہیں بے شمار خوبیاں عطا فرمائیں
حضرت علامہ مولانا مفتی محمد نعیم الدین مراد آبادی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ اس آیت ِکریمہ کے تحت فرماتے ہیں : *(اے محبوب بے شک ہم نے تمہیں بے شمار خوبیاں عطا فرمائیں)اور فضائلِ کثىرہ عناىت کرکے تمام خلق پر (تمہیں )افضل کىا* حُسنِ ظاہر بھى دىا*حُسنِ باطن بھى (عطا