Book Name:Ala Hazrat Aur Ilm-e-Hadees

سارا سال اپنی دُکان وغیرہ پر تقسیْمِ رسائل کا اِہتمام فرما کر نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچائیے۔ شادی غَمی کی تَقاریب میں اور مرحوموں کے ایصالِ ثواب کی خاطِربھی “ تقسیْمِ رسائل “ کیجئے !اور دیگر مُسلمانوں کو اس کی ترغیب دیجئے۔

سگ ِمدینہ کاتحریرکردہ پمفلٹ “ جَشنِ ولادت کے 12 مدنی پُھول “ ممکن ہوتو112 ورنہ کم اَزْکم12 عدد نیز ہو سکے تو رسالہصُبْحِ بہاراں  12 عددمکتبۃ المدینہ سے ہَدِیّۃً حاصل کر کے تقسیم کیجئے۔ خُصُوصاً اُن تنظیموں کے سربراہوں تک پہنچائیے جوجَشنِ وِلادَت کی دُھومیں مَچاتے ہیں۔ ربیعُ الاول شریف کے دوران1200 روپے اگر یہ نہ ہو سکے تو 112 روپے اور اگر یہ بھی نہ بن پڑے تو 12 روپے ( بالِغان) کسی سُنّی عالِم کو پیش کیجئے۔ اگر اپنی مسجِد کے اِمام ، مُؤذِّن یا خُدّام میں بانٹ دیں تب بھی ٹھیک ہے بلکہ یہ خدمت ہر ماہ جاری رکھنے کی نیّت کریں تو مدینہ مدینہ۔ جمعہ کے روز دیں تو بہتر کہ جمعہ کو ہر نیکی کا سَتَّر( 70) گُنا ثواب ملتا ہے۔

اُنکے در پے پلنے والا اپنا آپ جواب     کوئی غریب نواز تو کوئی داتا لگتا ہے

بڑے شہرمیں ہرعلاقائی مُشاوَرت کانگران( قصبے والے قصبے میں) 12دن تک روزانہ مختلف مساجِد میں عظیْمُ الشّان سُنَّتوں بھرے اجتماعات منعقد کرے ( ذِمّہ دار اسلامی بہنیں  گھروں میں اجتماعات فرمائیں) ربیعُ الاول شریف کے دوران ہونے والے تمام اجتماعات میں جن سے ہو سکے وہ سارا مہینا سبز پرچم ساتھ لایا کریں۔

لب پر نعتِ رسولِ اکرم ہاتھوں میں پرچم     دیوانہ  سرکار  کا   کتنا    پیارا     لگتا     ہے

گیارہ کی شام کوورنہ12ویں شب کو غسل کیجئے۔ ہو سکے تو اس عیدوں کی عید کی